درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 79 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 79

انذار دوستو! جا گو کہ اب پھر زلزلہ آنے کو ہے پھر خُدا قدرت کو اپنی جلد دکھلانے کو ہے وہ جو ماہ فروری میں تم نے دیکھا زلزلہ تم یقیں سمجھو کہ وہ اک زخر سمجھانے کو ہے آنکھ کے پانی سے یا روا کچھ کرو اس کا علاج آسماں اے غافلو اب آگ برسانے کو ہے کیوں نہ آئیں زلزلے تقوی کی رہ گم ہو گئی راک مسلمان بھی مسلمان صرف کہلانے کو ہے کیس نے مانا مجھ کو ڈر کر کس نے چھوڑا بغض رکیں زندگی اپنی تو ان سے گالیاں کھانے کو ہے کافیر و دجال اور فاسق ہمیں سب کہتے ہیں کون ایماں صدق اور اخلاص سے لانے کو ہے 79