درثمین مع فرہنگ — Page 57
مسلمانو ! بناؤ تام تقوی کہاں ایمان اگر ہے خام تقویٰ یہ دولت تو نے مجھ کو اُسے خُدا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي اخْزَى الْأَعَادِي خدایا تیرے فضلوں کو کروں یاد بشارت تو نے دی اور پھر یہ اولاد کہا " ہر گز نہیں ہوں گے یہ برباد بڑھیں گے جیسے باغوں میں ہوں شمشاد خبر مجھ کو یہ تو نے بار ہا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي الهامی مصرع مری اولاد سب تیری عطا ہے ہر اک تیری بشارت سے ہوا ہے یہ پانچوں جو کہ نسل سیدہ ہے ہیں ہیں پنج تن جن پر بنا ہے یہ تیرا فضل ہے اے میرے ہادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أُخْرَى الْأَعَادِي الهامی مصرع دیئے تو نے مجھے یہ مہر و مہتاب یہ سب ہیں میرے پیارے تیرے اسباب دکھایا تو نے وہ اے رب ارباب کہ کم ایسا دکھا سکتا کوئی خواب یہ تیرا فضل ہے اے میرے ہادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِ 57