درثمین مع فرہنگ — Page 43
با برگ و بار ہو دیں اک سے ہزار ہو دیں یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي تو ہے جو پالتا ہے ، ہر دم سنبھالتا ہے غم سے نکالتا ہے دردوں کو ٹالتا ہے کرتا ہے پاک دل کو حق دل میں ڈالتا ہے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ تَرَانِي تو نے سکھایا فرقاں جو ہے مدارِ ایماں جس سے ملے ہے عرفاں اور دور ہو وے شیطان یہ یہ سب ہے تیرا احساں تجھ پر نثار ہو جاں روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي تیرا نبی جو آیا اُس نے خدا دکھایا دین تقویم لایا بدعات کو مٹایا حق کی طرف بلایا مل کر خدا ملایا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي قرباں ہیں تجھ پہ سارے جو ہیں میرے پیارے احساں ہیں تیرے بھارے گن گن کے ہم تو ہارے دل خوں میں غم کے مارے کشتی لگا کنارے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي اس دل میں تیرا گھر ہے تیری طرف نظر ہے تجھ سے میں ہوں منور میرا تو تو قمر ہے 43