درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 41 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 41

دن ہوں مُرادوں والے پر نور ہو سویرا روز کر مبارک سُبْحَانَ مَن يَرَانِي یہ اس کے ہیں دو برادر ان کو بھی رکھیں خوش تر تیرا بشیر احمد تیرا شریف اصغر کر فضل سب پہ یکسر رحمت سے کر معطر ی روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي یہ تینوں تیرے بندے رکھیو نہ ان کو گندے کران سے دور یا رب دنیا کے سارے دھندے چنگے رہیں ہمیشہ کر یو نہ ان کو مندے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي اے میرے دل کے پیارے اے مہرباں ہمارے کر ان کے نام روشن جیسے کہ ہیں ستارے یہ فضل کر کہ ہو دیں نیکو گہر یہ سارے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي اے میرے جاں کے جانی اسے شاہ دو جہانی کر ایسی مہربانی ان کا نہ ہو وے ثانی دے بخت جاودانی اور فیض آسمانی روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي یہ روز سن میر سے پیالی سے باری میری دعائیں ساری رحمت سے ان کو رکھنا ئیں تیرے منہ کے واری 41