درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 40 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 40

تو سچے وعدوں والا ، منکر کہاں کدھر ہیں یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي کر ان کو نیک قسمت دےر ان کو دین و دولت کمر ان کی خود حفاظت ہو ان پہ تیری رحمت دے رشد اور ہدایت اور عمر اور عزت روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي آے میرے بندہ پرور ! کر ان کو نیک اختر رتبہ میں ہوں یہ برتر اور بخش تاج و افسر تو ہے ہمارا رہبر ۔ تیرا نہیں ہے ہمسر یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي شیٹاں سے دور رکھیو اپنے حضور رکھیو جاں پُر از نور رکھیو دل پر سرور رکھیو ان پر کیں تیرے قرباں ! رحمت ضرور رکھیو روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي یہ روز میری دعائیں ساری کریو قبول باری میں جاؤں تیرے واری کر تو مدد ہماری ہم تیرے در پہ آئے لے کر امید بھاری روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي لخت جگر ہے میرا محمود بندہ تیرا دے اس کو عمر و دولت کر دور ہر اندھیرا 40