درثمین مع فرہنگ — Page 38
اس بن نہیں گذارا ۔ غیر اس کے جھوٹ سارا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي یا رب ہے تیرا احساں میں تیرے در پہ قرباں تو نے دیا ہے ایماں تو ہر زماں نگہباں تیرا کرم ہے ہر آں تو ہے رحیم و رحماں یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي کیوں کر ہوش کر تیرا تیرا ہے جو ہے میرا تو نے ہر اک کرم سے گھر بھر دیا ہے میرا جب تیرا نور آیا جاتا رہا اندھیرا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي تو نے یہ دن دکھایا محمود پڑھ کے آیا دل دیکھ کر یہ احساں تیری ثنائیں گایا صد شکر ہے خُدایا صد شکر ہے خُدایا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي ہو کر تیرا کیوں کر اُسے میرے بندہ پرور تو نے مجھے دئے ہیں یہ تین تیرے چاکر تیرا ہوں میں سراسر - تو میرا رب اکبر یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي ہے آج ختم قرآن نکلے ہیں دل کے ارماں تو نے دکھایا یہ دن میں تیرے منہ کے قرباں 38