درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 20 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 20

اِسے سر پہ رکھتے تھے اہلِ صفا تذلل سے جب پیش آتی بلا ! جو نانگ کی مدح و ثنا کرتے تھے وہ ہر شخص کو یہ کہا کرتے تھے کہ دیکھا نہ ہو جس نے وہ پارسا وہ چولہ کو دیکھے کہ ہے رہنما جسے اُس کے مت کی نہ ہو وے خبر وہ دیکھے اسی چولہ کو راک نظر اسے چوم کر کرتے رو رو دعا تو ہو جاتا تھا فضل قادر خدا اسی کا تو تھا معجزانہ اثر کہ نانگ بچا جس سے وقت خطر بچا آگ سے اور بچا آب سے اُسی کے اثر سے نہ اسباب سے ذرا دیکھو انگہ کی تحریر کو کہ لکھتا ہے اس ساری تقریر کو یہ چولہ ہے قدرت کا جلوہ نما کلام خدا اس پہ ہے جا بجا جو شائق ہے نانک کے درشن کا آج وہ دیکھے اسے ۔ چھوڑ کر کام و کاج برس گزرے ہیں چار سو کے قریب یہ ہے تو بہ تو اک کرامت عجیب یہ نانک سے کیوں رہ گیا اک نیشاں بھلا اس میں حکمت تھی کیا در نہاں یہی تھی کہ اسلام کا ہو گواہ بتا دے وہ پچھلوں کو نانک کی راہ 20