درثمین مع فرہنگ — Page 193
بنجوم مشکلات سے نجات حاصل کرنے کا طریق --- ذیل میں جو نظم درج کی جاتی ہے یہ حضرت مسیح موعود نے ایک صاحب شیخ منش میں کر یا نوالہ ضلع گجرات کو لکھ کر عطا فرمائی تھی جبکہ وہ سخت مالی مشکلات میں مبتلا تھے۔ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی دُعا کے طفیل ان کی تکالیف دور کر دیں ۔ اک نہ اک دن پیش ہو گا تو فنا کے سامنے چل نہیں سکتی کسی کی کچھ قضا کے سامنے چھوڑنی ہو گی تجھے دنیائے فانی ایک دن ہر کوئی مجبور ہے محکم خدا کے سامنے مستقل رہنا ہے لازم اسے بشر تجھ کو سدا رنج وغم یاس و الم فیکر و بلا کے سامنے بارگاہ ایزدی سے تو نہ یوں مایوس ہو مشکلیں کیا چیز ہیں مشکل کشا کے سامنے حاجتیں پوری کریں گے کیا تری عاجز، بیشتر کہ یہاں سب حاجتیں حاجت روا کے سامنے چاہتے تجھ کو مٹانا قلب سے نقش دوتی سر جھکا بس مالک ارض و سما کے سامنے چاہتے نفرت بدی سے اور نیکی سے پیار ایک دن جانا ہے تجھ کو بھی خدا کے سامنے راستی کے سامنے کب جھوٹ پھلتا ہے بھلا قدر کیا پتھر کی لعل بے بہا کے سامنے ) اخبار الفضل ۱۳ جنوری ۱۹۲۰ء) 193