درثمین مع فرہنگ — Page 142
پر تم میں نہ جسم ہے ، نہ عدالت ما نہ راتقا پس اس سبب سے ساتھ تمھارے نہیں خدا ہو گا تمھیں کلارک کا بھی وقت خوب یاد جب مجھ پر کی تھی تہمت خون از رو فساد جب آپ لوگ اُس سے ملے تھے بدیں خیال تا آپ کی مدد سے اُسے سہل ہو جدال وہ خدا جو عاجز و مسکیں کا ہے خُدا حاکم کے دل کو میری طرف اُس نے کر دیا تم نے تو مجھ کو قتل کرانے کی ٹھانی تھی ," یہ بات اپنے دل میں بہت سہل جاتی تھی تھے چاہتے صلیب پر یہ شخص کھینچا جائے تا تم کو ایک فخر سے یہ بات ہاتھ آئے " جھوٹا تھا مُفتری تھا تبھی یہ ملی سزا آخر میری مدد کے لئے خود اُٹھا خُدا ڈگلس پر سارا حال بَرِيتُ کا کھل گیا عزت کے ساتھ تب میں وہاں سے بری ہوا 142