درثمین مع فرہنگ — Page 140
توریت میں بھی نیز کلام مجید میں لکھا گیا ہے رنگ وعید شدید میں کوئی اگر خدا پہ کرے کچھ بھی افترا ہو گا وہ قتل ، ہے یہی اس جرم کی سزا پھر یہ عجیب غفلت رب قدیر ہے ۲۵ دیکھے ہے ایک کو کہ وہ ایسا شریر ہے پچیس سال سے ہے وہ مشغول افترا ہر دن ہر ایک رات یہی کام ہے رہا ہر روز اپنے دل سے بناتا ہے ایک بات 66 کہتا ہے " یہ خدا نے کہا مجھ کو آج رات " پھر بھی وہ ایسے شوخ کو دیتا نہیں سزا گویا نہیں ہے یاد جو پہلے سے کہہ چکا پھر یہ عجیب تر ہے کہ جب حامیان دیں ایسے کے قتل کرنے کو فاعل ہوں یا معین کرتا نہیں ہے اُن کی مدد وقت انتظام تا مُفتری کے قتل سے قصہ ہی ہو تمام 140