درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 120 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 120

قرآن خدا نما ہے خُدا کا کلام ہے! بے اس کے معرفت کا چمن ناتمام ہے جو لوگ شک کی سردیوں سے تھر تھراتے ہیں اُس آفتاب سے وہ عجب دھوپ پاتے ہیں دنیا میں جس قدر ہے مذاہب کا شور و شر سب قصہ گو ہیں نور نہیں ایک ذرہ بھر پر یہ کلام نُورِ خدا کو دکھاتا ہے اُس کی طرف نشانوں کے جلوہ سے لاتا ہے جس دیں کا صرف قصوں پر سارا مدار ہے وہ دیں نہیں ہے ایک فسانہ گزار ہے سچ پوچھئے تو قصوں کا کیا اعتبار ہے قصوں میں جھوٹ اور خطا لیے شمار ہے ہے ہیں وہی کہ صرف وہ راک قصہ گو نہیں زنده نشانوں سے ہے دکھاتا رہ یقیں ہے ہیں وہی کہ جس کا خُدا آپ ہو عیاں خود اپنی قدرتوں سے دکھاوے کہ ہے کہاں 120