درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 118 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 118

محاسن قرآن کریم ہے شکر رب عز و جل خارج از بیال جس کی کلام سے ہمیں اس کا ملا نیشاں وہ روشنی جو پاتے ہیں ہم اس کتاب میں ہوگی نہیں کبھی وہ ہزار آفتاب میں اُس سے ہمارا پاک دل و سینہ ہو گیا وہ اپنے منہ کا آپ ہی آئینہ ہو گیا اُس نے درختِ دل کو معارف کا پھل دیا ہر سینہ شک سے دھو دیا ۔ ہر دل بدل دیا ۔ اُس سے خُدا کا چہرہ نمودار ہو گیا شیطاں کا مکرو وسوسہ بے کار ہو گیا وه رہ جو ذات عزو جل کو دکھاتی ہے وہ رہ جو دل کو پاک و مطہر بناتی ہے 118