درثمین مع فرہنگ — Page 88
جب ہے یہی اشارہ ، پھر اس سے کیا ہے چارہ جب تک نہ ہو دیں گیارہ لڑکے کوا یہی ہے ایشر کے گن عجب ہیں ویدوں میں اسے عزیزو! اس میں نہیں مروت ہم نے سنا یہی ہے دے کر نجات و مکتی پھر چھینتا ہے سب سے کیسا ہے وہ دیا تو جس کی عطا ہی ہے ایشر بنا ہے منہ سے خالق نہیں کسی کا روحیں ہیں سب آنادی پھر کیوں خدا ہی ہے رو میں اگر نہ ہوتیں ایشر سے کچھ نہ بنتا اُس کی حکومتوں کی ساری بنا نہیں ہے اُن کا ہی منہ ہے تکتا ہر کام میں جو چاہے گویا وہ بادشہ ہیں اُن کا گدا یہی ہے حوالہ سے شائع کی ہے ۔ ورنہ یا د رکھنا چاہیئے کہ ہم وید کی اصل حقیقت کو خدا تعالیٰ کے حوالے کرتے ہیں ہم نہیں جانتے کہ ان لوگوں نے اس میں کیا بڑھایا اور کیا گھٹایا ۔ جب کہ ہندوستان اور پنجاب میں دید کی پیروی کا دعویٰ کرنے والے صدہا مذہب ہیں تو ہم کسی خاص فرقہ کی غلطی کو وید پر کیوں کر تھوپ سکتے ہیں۔ پھر یہ بھی ثابت ہے کہ دید بھی محرف ہو چکا ہے۔ پس بوجہ تحریف اس سے کسی بہتری کی امید بھی لاحاصل ہے : 88