دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 93 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 93

ا قربان ۹۳ وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا نام اُس کا ہے محمدؐ دلبر مرا یہی ہے سب پاک ہیں پیمبر اک دوسرے سے بہتر لیک از خدائے برتر خیر الوریٰ یہی ہے پہلوں سے خوب تر ہے خوبی میں اک قمر ہے اُس پر ہر اک نظر ہے بدر الد جے یہی ہے پہلے تو رہ میں ہارے پار اُس نے ہیں اُتارے میں جاؤں اُس کے وارے بس ناخدا یہی ہے پردے جو تھے ہٹائے اندر کی رہ دکھائے دل یار سے ملائے وہ آشنا یہی ہے وہ یار لامکانی وہ دلبر نہانی دیکھا ہے ہم نے اس سے بس رہ نما یہی ہے وہ آج شاہِ دیں ہے وہ تاج مرسلیں ہے وہ طیب و امیں ہے اُس کی ثناء یہی ہے حق سے جو حکم آئے سب اُس نے کر دکھائے جو راز تھے بتائے نعم العطاء یہی ہے