دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 73 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 73

۷۳ نسیم دعوت نام اس کا نسیم دعوت ہے آریوں کے لئے یہ رحمت ہے دل بیمار کا یہ درماں ہے طالبوں کا یہ یار خلوت ہے گھر کے زہر کو یہ ہے تریاق ہر ورق اس کا جام صحت ہے یہ خدا کے لئے نصیحت ہے غور کر کے اسے پڑھو پیارو خاکساری سے ہم نے لکھا ہے نہ تو سختی نہ کوئی شدت ہے قوم سے مت ڈرو، خدا سے ڈرو آخر اُس کی طرف ہی رحلت ہے سخت دل کیسے ہو گئے ہیں لوگ سر پہ طاعوں ہے پھر بھی غفلت ہے ایک دنیا ہے مر چکی اب تک پھر بھی تو بہ نہیں یہ حالت ہے نسیم دعوت ٹائیٹل پیج - مطبوعہ ۱۹۰۳ء 000