دُرِّثمین اُردو — Page 55
۵۵ تری قدرت کے آگے روک کیا ہے وہ سب دے اِن کو جو مجھ کو دیا ہے عجب محسن ہے تو بَحرُ الْآيَادِي فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي نجات ان کو عطا کر گندگی سے برات ان کو عطا کر بندگی سے رہیں خوشحال اور فرخندگی سے بچانا اے خدا ! بد زندگی سے وہ ہوں میری طرح دیں کے منادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي عیاں کر ان کی پیشانی پر اقبال نہ آوے ان کے گھر تک رُعب دجال بچانا ان کو ہر غم سے بہرحال نہ ہوں وہ دُکھ میں اور رنجوں میں پامال یہی امید ہے دل نے بتا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي دعا کرتا ہوں اے میرے یگانہ نہ چھوڑیں وہ ترا یہ آستانه نہ آوے ان پر رنجوں کا زمانہ مرے مولی ! انہیں ہر دم بچانا یہی امید ہے اے میرے ہادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي نہ دیکھیں وہ زمانہ بے کسی کا مصیبت کا، الم کا، بے بسی کا