دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 54 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 54

ولد سے لقب عزت کا پاوے وہ مقرر یہی روز ازل ہے مقدر خدا نے چار لڑکے اور یہ دختر عطا کی، پس یہ احساں ہے سراسر یہ کیا احساں ترا ہے بندہ پرور کروں کس منہ سے شکر اے میرے داور تو پھر بھی شکر ہے اِمکاں سے باہر اگر ہر بال ہو جائے سخن ور کریما! دور کر، تو ان سے ہر شر رحیما! نیک کر اور پھر معمر پڑھایا جس نے اُس پر بھی کرم کر جزا دے دین اور دنیا میں بہتر L ره تعلیم اک تو نے بتا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي دیئے ہیں تو نے مجھ کو چار فرزند اگر چہ مجھ کو بس تجھ سے ہے پیوند و خردمند کرم سے ان پر کر راہ بدی بند بنا ان کو نکو کار ہدایت کر انہیں میرے خداوند کہ بے توفیق کام آوے نہ کچھ پند تو خود کر پرورش اے میرے اخوند وہ تیرے ہیں ہماری عُمر تا چند یہ سب تیرا کرم ہے میرے ہادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي مرے مولی مری یہ اِک دُعا ہے تری درگاہ میں عجز و بکا ہے وہ دے مجھ کو جو اس دل میں بھرا ہے زباں چلتی نہیں شرم و حیا ہے مری اولاد جو تیری عطا ہے ہر اک کو دیکھ لوں وہ پارسا ہے لے قاعدہ پیسر نا القرآن بچوں کے لئے بیشک بہت مفید ہے اس سے بہتر اور کوئی طریقہ تعلیم خیال میں نہیں آتا منہ ۔