دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 51 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 51

۵۱ أم الكتاب اے دوستو جو پڑھتے ہو اُئم الکتاب کو اب دیکھو میری آنکھوں سے اس آفتاب کو سوچو دعاء فاتحہ کو پڑھ کے بار بار کرتی ہے یہ تمام حقیقت کو آشکار دیکھو خدا نے تم کو بتائی دُعا یہی اُس کے حبیب نے بھی پڑھائی دُعا یہی پڑھتے ہو پنج وقت اسی کو نماز میں جاتے ہو اس کی رہ سے درِ بے نیاز میں اُس کی قسم کہ جس نے یہ سورۃ اُتاری ہے اُس پاک دل پہ جس کی وہ صورت پیاری ہے یہ میرے رب سے میرے لیے اک گواہ ہے یہ میرے صدق دعویٰ پہ مہر الہ ہے میرے مسیح ہونے پہ یہ اک دلیل ہے میرے لئے یہ شاہد رب جلیل ہے پھر میرے بعد اوروں کی ہے انتظار کیا توبہ کرو کہ جینے کا ہے اعتبار کیا 000 اعجاز المسیح نائیل پیچ صفحه ۲ مطبوعہ ۲۰ فروری ۱۹۰۱ء