دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 50 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 50

۵۰ اس جہاں کے نہ بنیں کیڑے، یہ کر فضل ان پر ہر کوئی ان میں سے کہلائے مُسلماں تیرا غیر ممکن ہے کہ تدبیر سے پاؤں یہ مراد بات جب بنتی ہے جب سارا ہو ساماں تیرا بادشاہی ہے تری ارض و سما دونوں میں حکم چلتا ہے ہر اِک ذرہ پر ہر آں تیرا میرے پیارے مجھے ہر درد و مصیبت سے بچا تو ہے غفار یہی کہتا ہے قرآں تیرا صبر جو پہلے تھا اب مجھ میں نہیں ہے پیارے دُکھ سے اب مجھ کو بچا نام ہے رحماں تیرا ہر مصیبت سے بچا اے میرے آقا ہر دم حکم تیرا ہے زمیں تیری ہے دوراں تیرا اخبار الحکم ۱۷ نومبر ۱۹۰۰ء