دُرِّثمین اُردو — Page 42
۴۲ شیطاں سے دور رکھیوا اپنے حضور رکھیو جاں پُر زِ نور رکھیو دِل پُر سرور رکھیو ان پر میں تیرے قرباں ! رحمت ضرور رکھیو یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي میری دعائیں ساری کر یو قبول باری میں جاؤں تیرے واری کر تو مدد ہماری ہم تیرے در پہ آئے لیکر اُمید بھاری یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي لخت جگر ہے میرا محمود بندہ تیرا دے اس کو عمر و دولت کر ڈور ہر اندھیرا دن ہوں مُرادوں والے پُر نور ہو سویرا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي اس کے ہیں دو برادر، ان کو بھی رکھیو خوش تر تیرا بشیر احمد تیرا شریف اصغر کر فضل سب یہ یکسر رحمت سے کر مُعطر پر یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي یہ تینوں تیرے بندے رکھیو نہ ان کو گندے کر ان سے دُور یا رب دنیا کے سارے پھندے چنگے رہیں ہمیشہ کریو نہ ان کو مندے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي اے میرے دل کے پیارے اے مہرباں ہمارے کر ان کے نام روشن جیسے کہ ہیں ستارے یہ فضل کر کہ ہوویں نیکو گہر یہ سارے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي