دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 181 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 181

۱۸۱ ہجوم مشکلات سے نجات حاصل کرنے کا طریق ذیل میں جو نظم درج کی ۔ کی جاتی ہے یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک صاحب شیخ محمد بخش رئیس کڑیا نوالہ ضلع گجرات کو لکھ کر عطا فرمائی تھی جبکہ وہ سخت مالی مشکلات میں مبتلا تھے۔ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دُعا کے طفیل اُن کی تکالیف دور کر دیں۔ اک نہ اک دن پیش ہوگا تو فنا کے سامنے چل نہیں سکتی کسی کی کچھ قضا کے سامنے چھوڑنی ہو گی تجھے دُنیائے فانی ایک دن ہر کوئی مجبور ہے حکمِ خدا کے سامنے مستقل رہنا ہے لازم اے بشر تجھ کو سدا رنج و غم یاس و الم فکر و بلا کے سامنے بارگاہ ایزدی سے تو نہ یوں مایوس ہو مشکلیں کیا چیز ہیں مشکل کشا کے سامنے حاجتیں پوری کریں گے کیا تری عاجز بشر کر بیاں سب حاجتیں حاجت روا کے سامنے چاہیے تجھ کو مٹانا قلب سے نقشِ دُوئی سر جُھکا بس مالک ارض و سما کے سامنے چاہیے نفرت بدی سے اور نیکی سے پیار ایک دن جانا ہے تجھ کو بھی خدا کے سامنے راستی کے سامنے کب جھوٹ پھلتا ہے بھلا قدر کیا پتھر کی لعل بے بہا کے سامنے 000 اخبار الفضل‘۱۳ جنوری ۱۹۲۸ء