دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 135 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 135

توریت میں بھی نیز کلام مجید میں لکھا گیا ہے رنگ وعید شدید میں کوئی اگر خدا پہ کرے کچھ بھی افترا ہو گا وہ قتل ہے یہی اس مجرم کی سزا پھر یہ عجیب غفلت رب قدیر ہے دیکھے ہے ایک کو کہ وہ ایسا شریر ہے پچیس سال سے ہے وہ مشغول افترا ہر دن ہر ایک رات یہی کام ہے رہا ہر روز اپنے دل سے بناتا ہے ایک بات کہتا ہے یہ خدا نے کہا مجھ کو آج رات پھر بھی وہ ایسے شوخ کو دیتا نہیں سزا گویا نہیں ہے یاد جو پہلے سے کہہ چکا پھر یہ عجیب تر ہے کہ جب حامیانِ دیں ایسے کے قتل کرنے کو فاعل ہوں یا معیں کرتا نہیں ہے اُن کی مدد وقت انتظام تا مُفتری کے قتل سے قصہ ہی ہو تمام الله