القصائد الاحمدیہ — Page 80
۸۰ أَتَأْمُرُ بِالتَّقْوى وَتَفْعَلُ ضِدَّةَ وَتَنْكُتُ عَهْدًا بَعْدَ عَهْدٍ وَ تَهْرُبُ کیا تو تقویٰ کا حکم دیتا ہے اور خود تو اس کے کے مخالف عمل کرتا ہے اور عہد کرنے کے بعد عہد کو توڑ دیتا ہے اور بھاگ جاتا ہے۔ وَ لِي لَكَ فِي أَعْشَارِ قَلْبِي لَوْعَةٌ فَكَفِّرُ وَ كَذَّبُ إِنَّنِي لَسْتُ أَغْضَبُ اور میرا حال تو یہ ہے کہ میرے دل کے گوشوں میں تیری محبت کی جلن رچی ہوئی ہے پس تو تکفیر کر اور تکذیب کرتا رہ ۔ یقیناً میں غضب میں نہیں آؤں گا۔ أَلَا أَيُّهَا الشَّيْخُ اتَّقِ اللَّهَ الَّذِي يَهُدُّ عَمَارَاتِ الْهَوَى وَ يُخَرِّبُ سن اے شیخ ! اس اللہ سے ڈر جو حرص و ہوا کی عمارتوں کو ڈھا دیتا اور ویران کر دیتا ہے۔ إِذَا مَا تَوَقَّدَ قَهُرُهُ يُهْلِكُ الْوَرى فَمَا حِيْصَ مِنْ ابْنِ حُسَامٍ يَعْضِبُ جب اس کا قہر بھڑکتا ہے تو مخلوق کو ہلاک کر دیتا ہے پس نہیں بچایا گیا اس سے کوئی تیز دھار تلوار کا دھنی بھی ۔ أَتَعْرِى كَمِثْلِ الذِّنْبِ وَاللَّهِ إِنَّنِي اَرَاكَ كَأَنَّكَ أَرْنَبٌ أَوْ تَعْلَبُ کیا تو بھیڑیے کی طرح آواز نکالتا ہے۔ بخدا میں تجھ کو پاتا ہوں گویا کہ تو خرگوش ہے یا لومڑی۔ وَ مَا إِنْ أَرَى فِي خَيْطِ كَبْدِكَ قُوَّةً وَيُصْلِحُ رَبِّي مَا تَهُدُّ وَ تَشْغَبُ اور میں تیرے جگر کے عصبے میں کوئی قوت نہیں پاتا اور میرا رب درست کر دے گا اس عمارت کو جسے تو گرانا چاہتا ہے اور پھر اشتعال پیدا کرتا ہے۔ أَلَمْ تَعْرِفَنْ رُؤْيَايَ كَيْفَ تَحَقَّقَتْ وَاَصْدَقُ رُؤْيَا مُؤْمِنٌ لَّا يُكَذَّبُ کیا تو نے نہیں جانا کہ میری خواب کیسی بچی ہوئی اور جس کی خواہیں سچی ہوں وہ مومن ہوتا ہے (اور ) جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ وَ يَأْتِيكَ مِنْ آثَارِ صِدْقِى بِكَثُرَةٍ فَلْيَرْقَبَنُ أَوْقَاتَهَا الْمُتَرَقِّبُ اور میری سچائی کے آثار کثرت سے تیرے پاس آئیں گے پس چاہیئے کہ انتظار کرنے والاضرور اس کے وقتوں کا انتظار کرے۔ فَإِنْ كُنْتُ كَذَّابًا فَأَنْتَ مُنَعَمْ وَإِنْ كُنْتُ صِدِّيقًا فَسَوْفَ تُعَذِّبُ سواگر میں کذاب ہوں تو تو انعام پائے گا اور اگر میں سچا ہوں تو تو ضرور عذاب دیا جائے گا۔ ا تُكْفِرُنِي فِي أَمْرِ عِيسَى تَجَاسُرًا وَ كَذَّبْتَنِي خِطْاً وَ لَسْتَ تُصَوِّبُ کیا تو عیسی کے معاملہ میں جسارت سے میری تکفیر کرتا ہے۔ اور تو نے غلطی سے میری تکذیب کی ہے اور تو درست راہ پر نہیں۔