القصائد الاحمدیہ — Page 78
۷۸ وَ يُبْدِى لَكَ الرَّحْمَانُ أَمْرِي فَيَنْجَلِي اهذا ظَلَامٌ أَوْ مِنَ اللَّهِ كَوْكَبُ اور خدا تجھ پر میرا معاملہ کھول دے گا تو ظاہر ہو جائے گا کہ یہ تاریکی ہے یا اللہ کی طرف سے روشن ستارہ ہے۔ يَرَى اللَّهُ مَا هُوَ مُخْتَفِى فِي قُلُوبِنَا فَيَفْضَحُ مَنْ هُوَ كَاذِبٌ وَ يُكَذِّبُ اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ ہمارے دلوں میں مخفی ہے۔ پس رسوا ہو گا وہ جو جھوٹا ہے اور تکذیب کر رہا ہے۔ وَ يَعْلَمُ رَبِّي مَنْ هُوَ الشَّرُّ مَنْزِلًا وَمَنْ هُوَ عِنْدَ اللَّهِ بَرٌ مُّقَرَّبُ اور میرا رب جانتا ہے کہ مرتبہ میں کون بدترین ہے اور کون خدا کے نزدیک نیک اور مقرب ہے۔ الَامَ تَرَى زُورًا كَصِدْقٍ مُّمَحِّضٍ وَتَسْتَجْلِبُ الْحَمْقَى إِلَيْهِ وَ تَجْذِبُ تو کب تک اپنے جھوٹ کو خالص سچائی کی طرح خیال کرتا رہے گا اور احمقوں کو اس کی طرف لانا چاہے گا اور (انہیں اس کی طرف کھینچے گا۔ وَقَاسَمُتَهُمُ أَنَّ الْفَتَاوَى صَحِيحَةٌ وَعَلَيْكَ وِزْرُ الْكِذُبِ إِنْ كُنتَ تَكْذِبُ لک اور تو نے ان سے قسم کھائی کہ وہ فتوے صحیح ہیں حالانکہ اگر تو جھوٹ بول رہا ہے تو جھوٹ کا وبال تجھ پر پڑے گا۔ وَ هَلْ لَّكَ مِنْ عِلْمٍ وَ نَضٌ مُحْكَم عَلَى كُفْرِنَا أَوْ تَخْرِصَنَّ وَ تَتَغَبُ اور کیا تیرے پاس کوئی علم حقیقی اور پختہ نص ہمارے کفر پر موجود ہے یا تو ضرور اٹکل سے کام لے رہا ہے اور فساد کر رہا ہے ۔ كَمِثْلِكَ أُمَمٌ قَدْ أُبِيدُوا بِذَنْبِهِمْ فَتَحَسَّسَنُ مِنْ نَّاهِمُ مَّا أُعْقِبُوا تیرے جیسی کئی قو میں اپنے گناہ کی وجہ سے ہلاک کی گئیں ہیں۔ تو ان کی خبروں سے پتہ لگا کہ وہ کیسا عذاب دیئے گئے ۔ ا تُغْدِفُ فِي حَرْبِي قِنَاعًا دُونَنَا وَتَتْرُكُ مَا أَمَّمْتَ جُبْنَا وَ تَهْرُبُ کیا تو مجھ سے لڑنے میں میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال لیتا ہے اور تو چھوڑ دیتا ہے بزدلی سے اس امر کو جس کا تو نے قصد کیا (یعنی مباہلہ و مناظرہ) اور بھاگ جاتا ہے۔ وَمَا الْبَحْتُ إِلَّا مَا عَلِمْتَ وَ ذُقْتَهُ وَ تِلْكَ وِهَادٌ لِلْمَنَايَا تُقَوِّبُ اور بحث تو وہی ہے جسے تو جانتا ہے اور چکھ چکا ہے اور یہ تو موتوں کے گڑھے ہیں جو تو کھود رہا ہے۔ وَ مَا فِي يَدَيْكَ بِغَيْرِ فَلْسٍ مُّذَهَّبٍ تُضِلُّ أُمَيْمًا بِالسَّرَابِ وَ تَخْلُبُ اور تیرے ہاتھوں میں ملتمع شدہ پیسوں کے سوا کچھ نہیں۔ تو نام نہاد لیڈر بن کر ایک سراب کے ذریعہ لوگوں کو گمراہ کرتا اور دھو کہ دیتا ہے۔