القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 72 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 72

۷۲ لک تَدَارَكَهُمْ لُطْفُ الْإِلَهِ تَفَضَّلًا وَزَكَّى بِرُوحٍ مِنْهُ فَضْلًا وَأَيَّدَا خدا کی مہربانی نے از راہ احسان انہیں آ لیا اور اپنے فضل سے اپنی روح القدس کے ذریعہ انہیں پاک اور موید کیا۔ فَفَاقُوْا بِفَضْلِ اللَّهِ خَلْقَ زَمَانِهِمْ بِعِلْمٍ وَإِيْمَانٍ وَ نُورٍ وَّ بِالْهُدَى پس وہ اللہ کے فضل سے اپنے زمانے کی مخلوق پر علم و ایمان اور نور وہدایت میں سبقت لے گئے ۔ وَهَذَا مِنَ النُّورِ الَّذِي هُوَ اَحْمَدُ فِدَى لَّكَ رُوحِي يَا مُحَمَّدُ سَرْمَدًا یہ سب کچھ اس کے نور کی برکت سے تھا جو کہ احمد صلّی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ میری روح اے محمد! آپ پر ہمیشہ قربان ہے۔ أُمِرْتَ مِنَ اللَّهِ الَّذِي كَانَ مُرْشِدًا فَأَحْرَقْتَ بِدُعَاتٍ وَ قَوَّمُتَ مَرْصَدًا تو اس اللہ کی طرف سے مامور کیا گیا جور شد عطا کرنے والا ہے۔ سوتو نے بدعتوں کو مٹا ڈالا اور راستہ کو سیدھا کر دیا۔ وَ جِئْتَ لِتَنْجِيَةِ الْأَنَامِ مِنَ الْهَوَى فَوَاجًا لِمُنْجِي خَلَّصَ الْخَلْقَ مِنْ رَدَى اور تو مخلوق کو خواہشات نفس سے نجات دینے کے لئے آیا۔ سوآفرین ہے ایسے نجات دہندہ پر جس نے خلقت کو ہلاکت سے بچالیا۔ وَ تَوَرَّمَتْ قَدَمَاكَ لِلَّهِ قَائِمًا وَ مِثْلُكَ رَجُلًا مَا سَمِعْنَا تَعَبُّدَا خدا کے حضور قیام میں تیرے قدم متورم ہو گئے اور عبادت کرنے میں تیرے جیسا آدمی ہمارے سننے میں نہیں آیا۔ جَذَبْتَ إِلَى الدِّينِ الْقَوِيمِ بِقُوَّةٍ وَمَا ضَاعَتِ الدُّنْيَا إِذَا الدِّينُ شُيِّدًا تو نے سچے دین کی طرف ( لوگوں کو ) قوت کے ساتھ کھینچ لیا اور ان کی ) دنیا بھی ضائع نہ ہوئی جب کہ (ان کا ) دین مضبوط کیا گیا۔ وَ أَرْسَلَكَ الْبَارِئُ بِآيَاتِ فَضْلِهِ لِكَى تُنْقِذَ الْإِسْلَامَ مِنْ فِتَنِ الْعِدَا اور خدا نے تجھے اپنے فضل کے نشانوں کے ساتھ بھیجا تا کہ تو اسلام کو دشمنوں کے فتنوں سے چھڑا لے۔ يُحِبُّ جَنَانِي كُلَّ اَرْضٍ وَطِئْتَهَا فَيَا لَيْتَ لِي كَانَتْ بِلَادُكَ مَوْلِدًا میرا دل ہر اس زمین سے محبت رکھتا ہے جس پر تو چلا۔ پس کاش تیرا ملک میری جائے پیدائش ہوتا۔ وَ أَكْفَرَنِي قَوْمِي فَجِئْتُكَ لَاهِفًا وَكَيْفَ يُكَفِّرُ مَنْ يُوَالِى مُحَمَّدًا اور میری قوم نے میری تا نے میری تکفیر کی تو میں تیرے پاس مظلوم ہو کر آیا۔ اور کیسے کافر قرار پاسکتا ہے وہ شخص جو محمد ﷺ سے محبت ر ( رکھے ۔ صلى الله