القصائد الاحمدیہ — Page 71
ال 28 فَظَلُّوا يُنَادُونَ الْمَنَايَا بِصِدْقِهِمْ وَمَا كَانَ مِنْهُمْ مَّنْ أَبَى أَوْ تَرَدَّدَا وہ اپنے صدق کی وجہ سے موتوں کو پکارنے لگے اور ان میں سے کوئی نہیں تھا جس نے انکار یا تر ڈ کیا ہو۔ وَ فَاضَتْ لِتَطْهِيرِ الْأَنَاسِ دِمَاتُهُمُ مِنَ الصِّدْقِ حَتَّى أَثَرَ الْخَلْقُ مَرْصَدًا اور لوگوں کو پاک کرنے کے لئے ان کے خون بہ پڑے صدق کی وجہ سے۔ یہاں تک کہ خلقت نے صحیح راہ کو اختیار کر لیا۔ وَ أَحْيَوْا لَيَالِيَهُمْ مَخَافَةَ رَبِّهِمْ وَأَذَابَهُمْ يَوْمٌ يُشَيِّبُ تَوْهَدَا انہوں نے اپنے رب سے ڈرتے ہوئے اپنی راتوں کو زندہ کیا۔ اور ان کو پکھلا ڈالا اس دن نے جو جوان کو بھی بوڑھا کر دیتا ہے۔ تَنَاهَوا عَنِ الْأَهْوَاءِ خَوْفًا وَخَشْيَةً وَبَاتُوا لِمَوْلَهُمْ قِيَامًا وَ سُجَّدًا وہ خوف اور خشیت الہی سے حرص و ہوا سے رک گئے اور اپنے مولی کی خاطر انہوں نے قیام اور سجدے میں راتیں گزاریں۔ تَلَقَّوْا عُلُومًا مِّنْ كِتَابٍ مُّقَدَّسٍ حَكِيمٍ فَصَافَاهُمْ كَرِيمٌ ذُو النَّدَى انہوں نے کئی علم کتاب مقدس، حکمت والی ( قرآن ) سے سیکھ لئے۔ خدائے کریم نے جو بخشش کرنے والا ہے ان کو دوست بنالیا۔ كَنُوقٍ كَرَائِمَ ذَاتِ خُصْلٍ تَجَلَّدُوا وَتَرَبَّعُوا كَلَا الْأَسِرَّةِ أَغْيَدًا انہوں نے مثل اچھی اونٹنیوں کے جو گچھے دار دم والی ہوں ۔ ہمت دکھائی ۔ انہوں نے وادیوں کی سرسبز گھاس پر موسم بہار گزارا اَ تَعْرِفُ قَوْمًا كَانَ مَيْتًا كَمِثْلِهِمْ نَفُوْمًا كَامُوَاتٍ جَهُولًا يَلَندَدَا کیا تو ایسے لوگوں کو جانتا ہے جو ان جیسے مردہ تھے جو مردوں کی طرح سوئے ہوئے تھے اور بہت جاہل اور جھگڑالو تھے۔ فَأَيْقَظَهُمُ هَذَا النَّبِيُّ فَأَصْبَحُوا مُنِيُرِينَ مَحْسُودِينَ فِي الْعِلْمِ وَ الْهُدَى سواس نبی نے ان کو بیدار کر دیا تو وہ نور دینے والے اور علم و ہدایت میں قابلِ رشک ہو گئے ۔ وَ جَاءُوا وَ نُورٌ مِّنْ وَرَاءِ يَسُوقُهُمْ إِلَيْهِ وَ نُورٌ مِّنْ أَمَامٍ مُقَوّدًا اور وہ آگئے اس کی طرف جب کہ ایک نوران کو پیچھے سے چلا رہا تھا اور ایک راہنمائی کرنے والا نور ان کے آگے آگے تھا۔ وَ لَوْ كُشِفَ بَاطِنُهُمْ تَرَى فِي قُلُوبِهِمْ يَقِينًا كَطَبَقَاتِ السَّمَاءِ مُنَضَّدَا اور اگر ان کا باطن کھولا جائے تو تو ان کے دلوں میں پائے گا یقین کو آسمان کے طبقوں کی طرح تہہ بہہ ۔