القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 59 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 59

۵۹ وَمَا يَصْطَفِي اللَّهُ الْعَلِيمُ مُزَوّرًا وَمَا يَجْتَبِي الْفُسَّاقَ رَبِّ أَطْهَرُ اور خدائے علیم مکار کو فضیلت نہیں دیا کرتا اور پاک رب فاسقوں کو برگزیدہ نہیں کیا کرتا۔ لک فَذَرْنِي وَخَلَّاقِي وَ لَسْتَ مُصَيْطِرًا عَلَى وَلَا حَكَمٌ وَ قَاضٍ فَتَامُرُ تو مجھے اور میرے پیدا کرنے والے کو چھوڑ دے۔ مجھ پر تو کوئی داروغہ نہیں ہے اور نہ حکم اور قاضی ہے کہ تو حکم چلائے ۔ وَ اثْرَنِي رَبِّي وَ اَخْزَاکَ خَالِقِي فَقَدْ ضَاعَ يَا مِسْكِينُ مَا كُنْتَ تَبْذُرُ میرے رب نے مجھے پسند کیا ہے اور میرے خالق نے تجھے رسوا کیا ہے اور بے شک اے مسکین ! ضائع ہو چکا ہے جو تو ہوتا رہا تھا۔ اَ لَيْسَتْ تُقَاةُ اللَّهِ شَرُطًا لِمُؤْمِنٍ فَمَا لَكَ يَوْمَ الْأَخْذِ لَا تَتَذَكَّرُ کیا خدا کا تقوی مومن کے لئے شرط نہیں؟ تجھے کیا ہو گیا ہے کہ تو گرفت کے دن کو یاد نہیں کرتا۔ وَ عَدَوْتَ حَتَّى قُلْتَ لَسْتُ بِائِبِ وَإِنَّ الْهُدَى بَعْدَ الْقِلَى مُتَوَعِرُ اور تو نے حد سے اتنا تجاوز کیا کہ کہہ دیا کہ میں تو (اب) واپس آنے والا نہیں ہوں اور یقیناً دشمنی کے بعد ہدایت پانا مشکل ہے۔ ا تُفْتِي بِمَا لَمْ يُنْزِلِ اللَّهُ مِنْ هُدًى وَتُكْفِرُ مَنْ الْقَى السَّلَامَ وَ تَجْسُرُ کیا تو ایسی بات کا فتوی دیتا ہے جس کے لئے اللہ نے کوئی ہدایت نازل نہیں کی اور جو سلام لے اسے کافر قرار دیتا ہے اور دلیری کرتا ہے۔ وَ وَاللَّهِ بَلْ تَاللَّهِ لَوْ كُنْتَ مُخْلِصًا اَرَيْتُكَ آيَاتٍ وَ لَكِنْ تُزَوِّرُ بخدا! اللہ کی قسم ! اگر تو مخلص ہوتا تو میں تجھے نشانات دکھا تا لیکن تو تو فریب کر رہا ہے۔ وَلَوْ قَبْلَ الْفَارِي سَأَلْتَ أَمَانَةً لَعَمْرِي هُدِيْتَ وَ صِرْتَ شَيْخًا يُبْصِرُ اور اگر تو از راہ دیانت مجھے کا فرٹھہرانے سے پہلے (مجھ سے) پوچھ لیتا تو مجھے قسم ہے کہ تو ہدایت پاتا اور ایک صاحب بصیرت شیخ بن جاتا۔ وَلكِن ظَنَنْتَ ظُنُونَ سَوْءٍ بِعُجْلَةٍ كَغُولٍ هَوَى وَالْغُولُ لَا يَتَطَهَّرُ لیکن تو جلد بازی سے اور ہوائے نفس سے بدگمانی کرنے لگ گیا ایک بھوت کی طرح۔ اور بھوت تو پاک نہیں ہوتا۔ هَلِ الْعِلْمُ شَيْءٌ غَيْرُ تَعْلِيمِ رَبِّنَا وَأَيَّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ نَتَخَيَّرُ کیا وہ علم کوئی چیز ہے جسے ہمارے رب نے نہ سکھایا ہوا اور کونسی بات ہم اس کے بعد اختیار کر سکتے ہیں؟