القصائد الاحمدیہ — Page 365
۳۶۵ يَفِرُّونَ مِنِّي وَالظُّنُونُ تَعَفَّنَتْ وَمَا إِنْ أَرَى أَهْلَ النُّهَى يَسْتَنْفِرُ مجھ سے وہ لوگ بھاگتے ہیں اور انکے ظن سڑ گئے اور میں عقلمند کو نہیں دیکھتا جو مجھ سے نفرت کرے۔ وَأُوذِيتُ مِنْ عُمْيِ وَلَكِنْ كَمِثْلِهِمْ تَعَامَى عِنَادًا مَنْ رَأَيْنَاهُ يَنْظُرُ اور میں نے اندھوں سے دکھ اٹھایا مگر ان کی طرح وہ شخص بھی بناوٹ سے اندھا ہو گیا جس کو ہم جانتے ہیں کہ سوجا کھا ہے۔ تَرَى الَّا رُضَ وَالْأَمْوَالَ مَبْلَغَ هَمِّهِمْ وَزَرْعًا وَ دِينُ اللَّهِ نَبْتٌ مُشَرُ شَرُ تو دیکھے گا کہ انکی انتہائی مراد زمین اور مال اور کھیتی ہے اور خدا کا دین اس بوٹی کی طرح ہو گیا ہے جس کو اوپر سے مویشی کھالیں ۔ وَتَدْرِي الْيَهُودَ وَمَا رَأَوْا فِي مَالِهِمْ كَذَالِكَ فِيهِمْ سُنَّةٌ لَا تُغَيَّرُ اور تو یہود کو جانتا ہے اور یہ کہ ان کا کیا حال ہوا۔ اسی طرح اس قوم میں خدا کی سنت ہے جو بدلی نہیں جائے گی۔ ارى كُلَّ يَوْمٍ فِى الْفُجُوْرِ زِيَادَةَ يَقِلُّ صَلَاحُ النَّاسِ وَالْفِسْقُ يَكْثُرُ 2 میں ہر ایک روز بدکاریوں میں زیادتی دیکھتا ہوں صلاحیت کم ہے اور فسق بڑھتا جاتا ہے۔ ارى كُلَّهُمْ مُسْتَأْنِسِينَ بِظُلُمَةٍ وَفِسْقٍ وَعَنْ دَارِ الْعَفَافِ تَقَتَّرُوا میں ان کو دیکھتا ہوں کہ ظلمت کے ساتھ مانوس ہو گئے ہیں اور فسق کے ساتھ مانوس ہیں اور عفت سے دور ہو رہے ہیں ۔ شَعَرْتُ لَهُمْ لَمَّا رَأَيْتُ مَزِيَّةً لَهُمْ فِي ضَلَالٍ وَاعْتِسَافٍ تَخَيَّرُوا میں نے ان کیلئے نظم میں یہ باتیں لکھیں جبکہ میں نے ان میں گمراہی اور حد سے بڑھنے میں زیادتی دیکھی ۔ يُرِيدُونَ أَنْ أَعْمَى وَأُفْنَى وَابْتَرُ وَمَا هُوَ إِلا هَرُّ كَلْبٍ فَيُهْطَرُ چاہتے ہیں کہ میں مٹا دیا جاؤں اور فنا کیا جاؤں اور کاٹ دیا جاؤں مگر یہ صرف ایک کتے کی آواز ہے جو آخر ہلاک کیا جاتا ہے۔ وَمَنْ كَانَ نَجْمًا كَيْفَ يَخْفَى بَرِيقُهُ وَمَنْ صَارَ بَدْرًا لَا مَحَالَةَ يَبْهَرُ اور جو ستارہ ہو اس کی روشنی کیونکر چھپ سکے اور جو بدر بن گیا وہ غالب آ جائے گا۔ وَ إِنِّي بِبُرْهَانٍ قَوِيٌّ دَعَوْتُهُمْ وَإِنِّي مِنَ الرَّحْمَنِ حَكَمٌ مُعَذِّمِرُ اور میں نے ایک قومی حجت کے ساتھ ان کو بلایا ہے اور میں خدا کی طرف سے اختلاف کا فیصلہ کر نیوالا آیا ہوں ۔ -