القصائد الاحمدیہ — Page 339
۳۳۹ سَيَجْزِي الْمُهَيْمِنُ كَاذِبَاً تَارِكَ الْهُدَى كِلَانَا أَمَامَ اللَّهِ لَا نَتَسَتَرُ خدا تعالیٰ جھوٹے کو سزا دے گا جو ہدایت کو چھوڑتا ہے۔ ہم دونوں گروہ خدا کے سامنے ہیں جو اس سے پوشیدہ نہیں ہو سکتے۔ ا تَعْصُونَ بَغْيًا مَنْ أَتَى مِنْ مَّلِيُكِكُمْ وَقَدْ تَمَّتِ الْأَخْبَارُ وَالاكُ تَبْهَرُ کیا تم محض بغاوت کے رُو سے اس شخص کی نافرمانی کرتے ہو جو تمہارے بادشاہ کی طرف سے آیا ہے اور خبریں پوری ہوگئیں اور نشان چمک اٹھے۔ وَقَدْ قِيلَ مِنْكُمْ يَأْتِيَنَّ إِمَامُكُمْ وَذَلِكَ فِي الْقُرْآنِ نَبَا مُكَرَّرُ اور تم سن چکے ہو کہ تمہارا امام تم میں سے ہی آئے گا۔ اور یہ خبر تو قرآن میں کئی مرتبہ آ چکی ہے۔ أَتَانِي كِتَابٌ مِّنْ كَذُوبٍ يُزَوِّرُ كِتَابٌ خَبِيتٌ كَالْعَقَارِب يَأْبَرُ مجھے ایک کتاب کذاب کی طرف سے پہنچی ہے ۔ وہ خبیث کتاب اور بچھو کی طرح نیش زن ۔ فَقُلْتُ لَكِ الْوَيْلاتُ يَا أَرْضَ جَوْلَرَ لُعِنْـتِ بِمَلْعُوْنٍ فَأَنْتِ تُدَمَّـرُ پس میں نے کہا کہ اے گولڑہ کی زمین ! تجھ پر لعنت ۔ تو ملعون کے سبب سے ملعون ہوگئی ۔ پس تو قیامت کو ہلاکت میں پڑے گی۔ تَكَلَّمَ هذَا النِّكْسُ كَالزَّمْعِ شَاتِماً وَكُلُّ امْرِءٍ عِنْدَ التَخَاصُمِ يُسْبَرُ اس فرومایہ نے کمینہ لوگوں کی طرح گالی کے ساتھ بات کی ہے۔ اور ہر ایک آدمی خصومت کے وقت آزمایا جاتا ہے۔ ا تَزْعَمُ يَا شَيْخَ الضَّلَالَةِ انَّنِي تَقَوَّلْتُ فَاعْلَمُ أَنَّ ذَيْلِى مُطَهَّرُ کیا تو اے گمراہی کے شیخ یہ گمان کرتا ہے کہ میں نے یہ جھوٹ بنالیا ہے؟ پس جان کہ میرا دامن جھوٹ سے پاک ہے۔ اتُنكِرُ حَقًّا جَاءَ مِنْ خَالِقِ السَّمَا سَيُبْدِى لَكَ الرَّحْمَانُ مَا أَنْتَ تُنْكِرُ کیا تو اس حق سے انکار کرتا ہے جو آسمان سے آیا۔ خدا عنقریب تیرے پر ظاہر کرے گا جس چیز کا تو نے انکار کیا ہے۔ إِذَا مَا رَأَيْنَا أَنَّ قَلْبَكَ قَدْ غَسَا فَفَاضَتْ دُمُوعُ الْعَيْنِ وَالْقَلْبُ يَضْجَرُ جب ہم نے دیکھا کہ تیرا دل سیاہ ہو گیا۔ تو آنکھوں سے آنسو جاری ہوئے اور دل بے قرار تھا۔ أَخَذْتُمْ طَرِيقَ الشِّرْكِ مَرْكَزَ دِينِكُمْ أَهْذَا هُوَ الْإِسْلَامُ يَا مُتَكَبِّرُ تم نے شرک کے طریق کو اپنے دین کا مرکز بنالیا۔ کیا یہی اسلام ہے؟ اسے متکبر !