القصائد الاحمدیہ — Page 287
۲۸۷ إِذَا مَا تَجَلَّى حُسْنُهُنَّ بِنُورِهِ فَرَحَلَتْ كَجَالِيَةٍ ظَلَامٌ يَغْسَقِ اور جب اُن کا حسن اپنے ٹور کے ساتھ چپکا پس اندھیرا یوں چلا گیا جیسا کہ وہ لوگ جو اپنے گھروں سے آوارہ پھرتے ہیں۔ وَقَلَّ مِنَ الْأَخْدَانِ مَنْ كَانَ حُسْنُهُ كَحُسْنِ عَذَارَانَا وَخَدَّ أَبْرَقِ اور معشوقوں میں سے بہت کم ہوگا جس کا حسن ہمارے ان باکرہ مضامین کی طرح ہوگا اور رخسار روشن ہوں گے۔ فَجُعِلَتْ بِهِ ذَاتُ الْكُسُورِ لَنَا السُّوَا وَ أَنَسْتُ وَهُدَ الْجَائِرِينَ كَصَمْلَقِ پس ہمارے لئے انکے ساتھ نشیب وفراز کی راہ سیدھی کی گئی اور میں نے ظلم کر نیوالوں کے گڑھوں کو برابر زمین کی طرح دیکھا۔ وَلَيْسَ كَشَرْحِ الصَّدْرِ لِلْمَرْءِ نِعْمَةٌ وَمِنْ أَرْدَءِ الَّا وُقَاتِ وَقْتُ التَّأَزَّقِ اور انسان کیلئے شرح صدر جیسی اور کوئی نعمت نہیں اور سب وقتوں سے زیادہ رڈی وقت تنگدلی کا وقت ہے۔ وَنَفْسٍ كَمَوْمَاةِ السِّبَاعِ مُبِيدَةٍ بِهَا الذِّئْبُ يَعْوِي كَالَاسِيرِ الْمُخَنَّقِ اور بہت ایسے نفس ہیں کہ جنگل کے درندوں کیطرح ہلاک کر نیوالے۔ ان میں بھیڑ یا چیچنیں مارتا ہے جیسا کہ قیدی جس کا گلا گھونٹا گیا ہو ۔ فَمَا خِفْتُ صَوْلَتَهُمْ وَحَقَّرْتُ أَمْرَهُمْ بِمَا صَانَنِي رَبِّي بِعَيْنِ التَّوَمُّقِ پس میں انکے حملہ سے نہیں ڈرا اور انکے کا روبار کو حقیر جانا کیونکہ خدا نے اپنی محبت کی آنکھ سے مجھے بچالیا۔ وَكَائِنُ تَرَى مِنْ مُفْسِدٍ هُوَ صَائِلٌ عَلَيَّ فَيَدْفَعُهُ الْحَفِيظُ وَيَغْفِـقِ اور بہت مفسد تو دیکھے گا کہ وہ مجھ پر حملہ کر نیوالے ہیں پس خدا ایسے دشمن کو دفع کرتا اور اسکوتا زیا نہ مارتا ہے۔ تَجَلَّتْ مِنَ الرَّحْمَنِ اَنْوَارُ حُجَّتِى فَمَا الْخَوْفُ إِنْ تُعْرِضُ وَإِنْ تَتَعَزَّقِ خدا کی طرف سے میری محبت کے نور ظاہر ہو گئے ہیں پس کچھ خوف کی جگہ نہیں اگر تو کنارہ کرے یا نخل کرے۔ سَيَنْصُرُنِي رَبِّي وَيُعْلِى عِمَارَتِي فَهُدُّوا وَرُضُوا مِنْ أَكُفِّ وَاسْرُقِ عنقریب خدا مجھے مدد دیگا اور میری عمارت کو بلند کر یگا پس اگر ممکن ہے تو اس عمارت کو ہتھیلیوں اور پنڈلیوں سے مسمار کر دو۔ تَبَصَّرُ خَصِيمِي هَلْ تَرَى مِنْ عَلَامَةٍ بِهَا يُعْرَفُ الكَذَّابُ عِنْدَ الْمُحَقِّقِ اے میرے دشمن ! خوب دیکھ۔ کیا تو کوئی علامت پاتا ہے جس سے جھوٹا پہچانا جاتا ہے۔