القصائد الاحمدیہ — Page 216
۲۱۶ ا لَا يَا أَيُّهَا الْحُرُّ الْكَرِيمُ تَدَبَّرُ يَهْدِكَ الْمَوْلَى الرَّحِيمُ اے آزاد کریم مرد! تدبر کر۔ مولائے رحیم تجھے ہدایت دے گا۔ وَلَا تَبْخَلُ وَلَا تَقْصُدُ فَسَادًا اَتُطْفِيءُ مَا حَضَا الرَّبُّ الْعَظِيمُ بخیل مت بن اور فساد کا ارادہ بھی نہ کر ۔ کیا تو بجھا سکتا ہے جسے رب عظیم نے روشن کیا ہے۔ وَمَا جِئْنَا الْوَرَى فِي غَيْرِ وَقْتِ وَقَدْ هَبَّتْ لِقَارِئِهَا النَّسِيمُ اور ہم مخلوق کے پاس بے وقت نہیں آئے۔ اپنے وقت پر باد نسیم چلی ہے۔ انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلد ا ا صفحه ۱۶۶)