القصائد الاحمدیہ — Page 214
۲۱۴ له له أَطِعُ رَبَّكَ الْجَبَّارَ أَهْلَ الْأَوَامِرِ وَخَفْ قَهْرَهُ وَاتْرُكُ طَرِيقَ التَّجَاسُرِ اپنے رب کی جو جبا ر اور احکام دینے کا حقدار ہے اطاعت کر اور اس کے قہر سے ڈر اور بے جا دلیری کا طریق چھوڑ دے وَكَيْفَ عَلَى نَارِ النَّهَابِرِ تَصْبِرُ وَأَنْتَ تَأَذَّى عِنْدَ حَرِّ الْهَوَاجِرِ اور تو جہنم کی آگ پر کیسے صبر کر سکے گا حالانکہ تو تو دو پہروں کی تپش سے بھی تکلیف محسوس کرتا ہے وَحُبُّ الْهَوَى وَاللَّهِ صِلٌ مُدَمِّرٌ كَمَلْمَسِ أَفْعَى نَاعِمٌ فِي النَّوَاظِرِ اور ہوا و ہوس کی محبت خدا کی قسم ! ایک مہلک سانپ ہے جو سانپ کی کینچلی کی طرح بظاہر نرم دکھائی دیتی ہے۔ فَلَا تَخْتَرُوا الطَّعُوى فَإِنَّ الْهَنَا غَيُورٌ عَلَى حُرُمَاتِهِ غَيْرُ قَاصِرٍ تم سرکشی اختیار نہ کرو کیونکہ ہمارا معبود اپنی حرمتوں کی حفاظت پر غیرت مند ہے اور کوتاہی کرنے والا نہیں۔ وَلَا تَقْعُدَنُ يَا ابْنَ الْكِرَامِ بِمُفْسِدِ فَتَرْجِعَ مِنْ حُبِّ الشَّرِيرِ كَخَاسِرِ اے بزرگوں کے بیٹے ! مفسد کے ساتھ مت بیٹھ ور نہ تو شریر کی محبت کی وجہ سے خسارہ پانے والے کی طرح لوٹے گا وَلَا تَحْسَبَنُ ذَنْبًا صَغِيرًا كَهَيِّنٍ فَإِنَّ وَدَادَ اللَّـمَـمِ إِحْدَى الْكَبَائِرِ اور تو چھوٹے سے گناہ کو بھی معمولی مت سمجھ کیونکہ چھوٹے گناہ کی محبت بھی بڑے گناہوں میں سے ایک گناہ ہے۔ وَاخِرُ نُصْحِي تَوْبَةٌ ثُمَّ تَوْبَةٌ وَمَوْتُ الْفَتَى خَيْرٌ لَّهُ مِنْ مَّنَاكِرِ اور میری آخری نصیحت یہ ہے کہ تو بہ کرے پھر توبہ کر اور گناہوں میں مبتلا ہونے کی نسبت جوان کا مر جانا بہتر ہے۔ انجام آتھم۔ روحانی خزائن جلد ا ا صفحه ۱۳۶-۱۳۷)