القصائد الاحمدیہ — Page 186
۱۸۶ ۳۰ الْقَصِيدَةُ فِي مَدْحٍ أَبِي بَكْرِ الصِّدِّيقِ وَ عُمَرَ الْفَارُوقِ وَ غَيْرِهِمَا مِنَ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَجْمَعِينَ حضرت ابو بکر صدیق، عمر فاروق اور دوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی مدح میں قصیدہ رُوَيْدَكَ لَا تَهْجُ الصَّحَابَةَ وَاحْذَرِ وَلَا تَقْفُ كُلَّ مُزَوِّرٍ وَ تَبَصَّرِ سنبھل جا۔ صحابہ کی ہونہ کر اور ڈر اور ہر فریبی کے پیچھے نہ چل اور بصیرت سے کام لے۔ وَلَا تَتَخَيَّرُ سُبُلَ غَيٌّ وَشِقْوَةٍ وَلَا تَلْعَنَنُ قَوْمًا أَنَارُوا كَبِيرِ گمراہی اور بدبختی کے راستوں کو اختیار نہ کر اور ایسے لوگوں پر لعنت نہ کر جو آفتاب کی طرح روشن ہوئے ۔ أُولَئِكَ أَهْلُ اللَّهِ فَاخْشَ فِنَاءَهُمْ وَلَا تَقْدَ حَنُ فِي عِرْضِهِمْ بِتَهَوُّرِ یہ لوگ اہل اللہ ہیں۔ سوان کے صحن میں داخل ہونے سے ڈر اور دیدہ دلیری سے ان کی عزت و آبرو پر طعنہ زنی نہ کر۔ أُولَئِكَ حِزْبُ اللَّهِ حُفَّاظٌ دِينِهِ وَإِيْذَاءُ هُمْ إِبْدَاءُ مَوْلَى مُّؤْثِرِ یہ سب اللہ کے گروہ ہیں اور اس کے دین کے محافظ ہیں اور ان کو ایذا دینا انہیں پسند کرنے والے مولیٰ کو ایذا دینا ہے۔ تَصَدَّوْا لِدِينِ اللهِ صِدْقًا وَ طَاعَةً لِكُلِّ عَذَابٍ مُّحْرِقٍ أَوْ مُدَمِّر وہ تیار ہو گئے دینِ الہی کی خاطر صدق اور اطاعت سے ہر جلانے والے یا مہلک عذاب کے اٹھانے کے لئے ۔ وَ طَهَّرَ وَادِي الْعِشْقِ بَحْرَ قُلُوبِهِمْ فَمَا الزَّبَدُ وَالْغُفَّاءُ بَعْدَ التَّطَهَّرِ