القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 159 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 159

۱۵۹ ۲۳ قَضَى بَيْنَنَا الْمَوْلَى فَلَا تَعْصِ قَاضِيَا وَاطْفِئُ لَظَى الطَّغْوَى وَفَارِقُ حَاضِيَا خدا تعالیٰ نے ہم میں فیصلہ کر دیا۔ پس فیصلہ کرنے والے کی نافرمانی مت کر اور زیادتی کے شعلہ کو بجھا اور جولڑائی کی آگ بھڑ کانے والا ہو اس سے جدا ہو جا۔ وَ وَدِّعُ وُجُودَ الظَّالِمِينَ وَجُودَهُمْ وَلَا تَذْكُرَنْ يُسْرًا وَ عُسْرًا مَّاضِيَا اور ظالموں کے وجود اور ان کی بخشش کو رخصت کر دے یعنی چھوڑ دے اور گزشتہ تنگی فراخی کو یا دمت کر ۔ وَغَادِرُ ذَرَا أَهْلِ الْهَوَا وَرِضَاءَ هُمُ وَبَادِرُ إِلَى الرَّحْمَنِ وَاطْلُبُ تَرَاضِيَا اور اہل ہوا کی پناہ اور رضامندی کو چھوڑ دے اور رحمان کی طرف جلد قدم اٹھا اور کوشش کر کہ وہ تجھ سے راضی ہو اور تو اس سے راضی ۔ وَلَا تَشْظَيَنُ مِثْلَ الشَّذَا أَوْضَالِعِ وَكُنْ فِي شَوَارِعِهِ ضَلِيعًا نَاضِيَا اور چلنے سے مت ماری ہو جیسے کتے کی لکھی اوروہ گھوڑا جو پیر میں لنگ رکھتا ہے اور خدا تعالیٰ کی راہوں میں ایک مضبوط گھوڑا اور سب سے آگے نکلنے والا ہو۔ وَإِنْ لَّعَنَكَ السُّفَهَاءُ مِنْ طَلَبِ الْهُدَى فَكُنُ فِي مَرَاضِي اللَّهِ بِاللَّعْنِ رَاضِيَا اور اگر سفیہ لوگ بوجہ طلب ہدایت تیرے پر لعنت کریں۔ سو خدا تعالیٰ کی رضا مندی حاصل کرنے کے لئے لعنت پر راضی ہو جا۔ (نور الحق جلد ثانی۔ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۲۱۲ - ۲۱۳)