القصائد الاحمدیہ — Page 151
۱۵۱ رَأَيْتُ ذَوِى الارَاءِ لَا يُنْكِرُونَنِي وَ ذِي لُوْثَةٍ يَعْوِى لِوَجْعِ التَّسَكَّنِ میں نے اہل الرائے لوگوں کو دیکھا کہ ہ تو میرا انکار نہیں کرتے۔ اور ایک غیبی آدمی جو عقل کی دولت سے محروم ہے اسی ناداری کے درد سے بھیڑیے کی طرح آواز کر رہا ہے۔ فَإِنْ كُنْتَ تَبْغِي اللهَ فَاطْلُبُ رِضَاءَهُ وَإِنْ كُنْتَ تَبْغِي السَّحْرَ فِي الْحَجِّ فَامْتَنِ سوا گر تو خدا تعالیٰ کی رضا چاہتا ہے تو اس کی رضا ڈھونڈ ۔ اور اگر تو حج میں قربانی کرنا چاہتا ہے تو منی میں جا۔ يَقِي خَاطِبُ الدُّنْيَا الدَّنِيَّةِ مَالَهَا وَمَنْ اَزْمَعَ الْعُقْبَى فَلِلَّهِ يَقْتَنِي دنیا نابکار کا طالب دنیا کے مال کونگہ رکھتا ہے۔ اور جو عاقبت کا قصد کرے وہ عاقبت کے لئے ذخیرہ اکٹھا کرتا ہے۔ وَقَدْ ظَهَرَ الْحَقُّ الصَّرِيحُ وَنُورُهُ فَلَا تَتْبَعُوا جَهْلًا عَمَايَاتِ ضَيْزَنِي حق صریح اور اس کا نور ظاہر ہو چکا۔ سوتم اپنی جہالت سے دشمن کی باطل باتوں کی پیروی مت کرو۔ (نور الحق جلد ثانی۔ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۸۹ تا ۱۹۱)