القصائد الاحمدیہ — Page 146
۱۴۶ قَدِ اغْتَاظَ الْأَبُ الْحَاضِي فَقَامَ الإِبْنُ تَذْكِيرًا 6 باپ نے اپنے غصہ کو افروختہ کیا ، پس بیٹا نصیحت دینے کے لئے اٹھا۔ فَمَا نَفَعَتْ نَصَائِحُهُ فَقَبِلَ الْإِبْنُ تَعْزِيرَا مگر بیٹے کی نصیحت نے اس کو کچھ فائدہ نہ پہنچایا اور بیٹے نے تکلیف کو منظور کیا۔ أَحَبَّ الْوَالِدُ الْمُغْتَالُ اهْلَاكًا وَ تَخْسِيرًا باپ خونی نے لوگوں کو مارنا اور ہلاک کرنا پسند کیا۔ فَجَاءَ الاِبْنُ كَالْمُنْجِي وَنَادَى الْخَلْقَ تَبْشِيرًا پس بیٹا نجات دہندہ آیا اور اس نے لوگوں کو خوشخبری سنائی۔ فَقُلْتُمْ إِنَّهُ رَدَّ الْأُمُورَ إِلَيْهِ تَوْقِيرَا اور تم نے کہا کہ سب اختیارات اسکو دیئے گئے۔ كَأَنَّ أَبَاهُ قَدْ شَاخَا وَ نَابَ الْإِبْنَ تَخْيِيرَا گویا اس کا باپ بوڑھا ہو گیا اور بیٹے کو اپنا قائم مقام کر دیا۔ وَقُلْتُمْ إِنَّهُ الْحَامِي وَ نَبْغِي مِنْهُ تَخْفِيرًا اور تم نے کہا وہی مددگار ہے اور ہم اس سے مدد مانگتے ہیں۔ وَ هَذَا كُلُّهُ شِرْكٌ فَدَعُ كِذَّبًا وَ تَسْحِيرًا اور یہ سب شرک ہے۔ پس جھوٹ اور دھوکا دینے کو چھوڑ دو۔ وَمَا فِي نُورِنَا رَيْبٌ وَلَنْ تَخُفُوهُ تَغْيِيرَا اور ہمارے نور میں کوئی دخان نہیں۔ پس تم ان کو ایسا پوشیدہ نہیں کر سکتے جیسے کہ ایک شے پوشیدہ کی جاتی ہے۔ فَهَلْ حُرِّ يَخَافُ اللهُ لَمَّا جِئتُ تَحْذِيرًا اور کیا تم میں کوئی آزاد ہے کہ اللہ سے ڈرے جبکہ میں ڈرانے کے لئے آیا۔