القصائد الاحمدیہ — Page 103
۱۰۳ وَ أَنْتَ الْمُهَيْمِنُ مَرْجِعُ الْخَلْقِ كُلِّهِمْ وَ أَنْتَ الْحَفِيظُ تُعِينُنِي وَتُعَزِّرُ اور تو نگہبان خدا ہی تمام مخلوق کا مرجع ہے اور تو ہی محافظ ہے۔ تو میری مدد کرتا ہے اور ( مجھے ) عظمت دیتا ہے۔ وَمَا غَيْرُ بَابِ الرَّبِّ إِلَّا مَذَلَّةٌ وَمَا غَيْرُ نُورِ الرَّبِّ إِلَّا تَكَدُّرُ اور رب کے دروازے کے سوا تو صرف ذلت ہی ذلت ہے اور رب کے نور کے سوا تو صرف ظلمت ہی ظلم ظلمت ہے۔ وَ عُلِّمْتُ مِنْكَ حَقَائِقَ الدِّينِ وَالْهُدَى وَتَهْدِى بِفَضْلِكَ مَنْ تَرَى وَ تُنَوِّرُ اور مجھے تیری طرف سے سکھائے گئے ہیں دین و ہدایت کے حقائق ۔ اور تو اپنے فضل سے ہدایت دیتا ہے جسے قابل دیکھتا ہے اور منور کرتا ہے۔ إِذَا مَا بَدَا لِي أَنَّ عِلْمِي غَامِضٌ فَأَيُقَنُتُ أَنِّي عَنْ قَرِيبٍ سَأَكْفَرُ جب مجھے معلوم ہوا کہ میر اعلم تو بہت گہرا ہے تو میں نے یقین کر لیا کہ میں جلد ہی کا فرقرار دیا جاؤں گا۔ فَسَلَّمْتُ بَعْدَ الْإِهْتَدَاءِ بِفَضْلِهِ سَلَامَ الْوَدَاعِ عَلَى الَّذِي يَسْتَنْكِرُ پس میں نے اس کے فضل سے ہدایت پانے کے بعد الوداعی سلام کہ دیا۔ سلام اس شخص کو جو ( مجھے نہیں پہچانتا۔ وَ إِنَّ الْهِدَايَةَ يَرْجِعَنْ نَحْوَ طَالِبٍ وَمَنْ غَضَّ عَيْنَى رُؤْيَةٍ أَيْنَ يُبْصِرُ اور یقیناً ہدایت طالب ہدایت کیطرف لوٹتی ہے۔ جس نے اپنے دیکھنے کی دونوں آنکھیں بند کر لیں وہ کہاں دیکھے گا۔ وَ وَاللَّهِ لَا يَشْقَى الَّذِي هُوَ يَطْلُبُ وَمَنْ جَدَّ فِي تَحْصِيلِ هَدْيِ سَيُنْصَرُ اور خدا کی قسم او شخص جو طالب (ہدایت) ہو بے نصیب نہیں ہوتا اور جو شخص ہدایت پانے کی کوشش کرتا ہے اس کی مدد ضرور کی جاتی ہے۔ وَ مَنْ كَانَ اَكْبَرُ هَمِّهِ جَلْبَ لَذَّةٍ وَحَظِّ مِنَ الدُّنْيَا فَكَيْفَ يُطَهَّرُ اور جس کا بڑا مقصد لذت اور دنیا کی خوش نصیبی کا حصول ہو تو وہ کیسے پاک کیا جائے گا۔ ا مُكْفِرِ مَهْلًا بَعْضَ هَذَا التَّحَكُّمِ وَ خَفْ قَهْرَ رَبِّ قَالَ لَا تَقْفُ فَاحْذَرُوا اے مجھے کافر قرار دینے والے! اس تحکم کو قدرے چھوڑ دے اور ڈر اس رب کے قہر سے جس نے 'لا تقف کہا سوتم لوگ بھی ڈرو۔ وَ إِنَّ ضِيَاءَ الدِّينِ قَدْ حَانَ وَقْتُهُ فَتَعْرِفُ شَجَرَتَنَا بِمَا هِيَ تُثْمِرُ اور یقیناً دین کی روشنی کا وقت آ پہنچا ہے۔ تو پہچان لے گا ہمارے درخت کو ان پھلوں سے جو وہ دے گا۔