سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 422 of 528

سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم) — Page 422

صلى الله سيرة النبي علي 407 جلد 7 ایک ظہور کا نام بیٹا رکھ دیا ، ایک ظہور کا نام روح القدس رکھ دیا ور نہ خدا تو ایک ہی ہے اس سے ہے اس سے کون انکار کر سکتا ہے ۔ غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ جا اور شرک کو دنیا سے اکھیڑ کر پھینک دے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کر دکھایا۔ کہاں ہیں بُہُبل اور لات اور غزلی؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہتھوڑے سے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ، دلوں سے شرک کو نکال پھینکا اور وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ کے حکم کو ایسے طور پر پورا کیا کہ آج کسی شریف آدمی کو مجلس میں یہ کہنے کی جرات نہیں کہ خدا کے سوا کوئی اور بھی اُس کا شریک ہے۔ یہ کتنا عظیم الشان تغیر ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدا کیا اور جس کی مثال دنیا کے کسی نبی کی زندگی میں بھی نہیں ملتی۔ پس مبارک ہے وہ جس نے اپنے گورنر جنرل کے لئے یہ پروگرام تجویز کیا اور مبارک ہے خدا تعالیٰ کا یہ گورنر جنرل جس نے اس پروگرام کو اس طرح پورا کیا کہ جس طرح اسے پورا کرنے کا حق تھا ۔“ 1: المدثر : 2 تا 8 ( سیر روحانی نمبر 6 صفحه 181 تا 201 ناشر الشركة الاسلامیۃ لمیٹڈ ربوہ 1956ء ) 2 : المنجد عربی اردو صفحہ 311 مطبوعہ کراچی 1975 ء 3 تا 4 : اقرب الموارد الجزء الاول صفحہ 319 مطبوعہ تم ایران 1403ھ 5 : نیند کے ماتے : نیند میں مست ( تنویر اللغات پنجابی اردو ایور نیو یک پیلیس اردو بازار لاہور ) 6: تاج العروس الجزء الثانى صفحہ 109 ،111 مطبوعہ کو بیت 2004 ء 188 :7: البقرة 8: الاحزاب : 34 9: الشعراء: 215 10 تا 12 : لسان العرب المجلد الخامس صفحه 146 مطبوعہ بیروت 1988ء