سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم) — Page 397
لله صلى الله سيرة ابي عليه 382 جلد 7 شہزادہ کا دشمن ہے فلاں بیوی پر اس کو بدظنی ہے خبر نہیں کیا کرے گا ۔ غرض اِدھر دربار لگا ہوا ہوتا ہے اور اُدھر سر گوشیاں ہو رہی ہوتی ہیں ۔ اور کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے ہے اور سر ہیں۔ اور ہے کہ دربار لگا ہوا ہے بادشاہ آیا اور اُس نے کسی کو خلعت دیا جب اسے خلعت دے کر رخصت کیا تو کسی درباری نے کہا حضور ! اگر یہ طاقت پکڑ گیا تو آپ کے خلاف کھڑا ہو جائے گا اور آپ کو نقصان پہنچائے گا ۔ بادشاہ جواب دیتا ہے میں خوب جانتا ہوں لیکن موقع دیکھ رہا ہوں موقع پر گردن پکڑ لوں گا ۔ آسمانی در بار کی ایک سیر ہم اس آسانی در بار کو بی جا کر دیکھتے ہیں کہ کیا یہاں بھی وہی کچھ ہے کہ ادھر گورنری دی جا رہی ہے اور اُدھر سازشیں اور شکایتیں ہو رہی ہیں اور گورنروں کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں؟ سو قر آن کریم کی اجازت سے میں تم کو اس دربارِ خاص میں لے جاتا ہوں ورنہ اس دربار میں ہر ایک کو جانے کی اجازت نہیں ۔ ہم اس دربار میں جاتے ہیں ، دروازہ کھولتے ہیں اور اندر سر ڈال کر دیکھتے ہیں کہ کیا باتیں ہو رہی ہیں ۔ کیا گورنروں کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں ، ان پر جرح وقدح ہو رہی ہے یا ان کے نقائص بیان کئے جا رہے ہیں یا تعریفیں ہو رہی ہیں؟ ہم جب اندر سر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے تو ہمارے سر ڈالتے ہی ہمارے کان میں ایک آواز آتی ہے کہ آ جاؤ بے شک آؤ کوئی حرج نہیں ہم جو کام کر رہے ہیں وہ تم کو بھی بتاتے ہیں تم بھی وہی کام کرو۔ انَّ اللهَ وَمَلَبِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا - 7 اس دربار میں بجائے گورنر کی شکایتیں ہونے کے، بجائے اس پر الزام قائم کرنے کے بجائے اس کے متعلق شبہات پیدا کرنے کے ہم جو دیکھتے ہیں تو بادشاہ ہی اس پر بھی اُس پر برکات نازل کرنے میں لگا ہوا ہے اور درباری بھی اس کے لئے دعائیں کر رہے ہیں اور ہم جو چوری چھپے دیکھنے جاتے ہیں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ تم بھی درود