سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 363 of 528

سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم) — Page 363

سيرة ة النبي علي صلى الله 348 جلد 7 سینکڑوں معجزات دیکھے اور ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کی شان کیا ہے۔ پس يَا رَسُولَ اللهِ! اب معاہدات کا کوئی سوال نہیں معاہدات کا زمانہ گزر گیا۔ اب اور زمانہ آ گیا ہے۔ يَارَسُولَ اللهِ ! سامنے سمندر ہے آپ حکم دیجیے ہم اس میں اپنے گھوڑے ڈالنے کے لئے تیار ہیں 2 اور يَا رَسُولَ اللهِ! اگر دشمن کا مقابلہ کرنے کا ہی فیصلہ ہوا تو ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے ، آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے 3۔“ ( الفضل 4 دسمبر 1951 ء ) 66 1 : السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول صفحه 497 ، 498 مطبوعہ دمشق 2005 ء 2: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاوّل صفحہ 675 مطبوعہ دمشق 2005 ء 3 بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى اذ تستغيثون ربكم صفحہ 668 حدیث نمبر 3952 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية