سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 335 of 528

سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم) — Page 335

صلى الله سيرة النبي علي 320 جلد 7 رسول کریم علم الله اور معجزات صلى الله عروسة حضرت مصلح موعود اپنی کتاب دیباچہ تفسیر القرآن میں رسول کریم ﷺ کے معجزات کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں :۔ خدا تعالی بعض ایسے افعال اپنے انبیاء کے ذریعہ سے صادر کرا دیتا ہے جو خدا تعالیٰ کے قانون قدرت میں کوئی رخنہ نہیں ڈالتے اور عقل کے خلاف نہیں ہوتے۔ یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے اور قرآن کریم اس بات کا مدعی ہے ۔ کیا غیب کا علم معجزہ نہیں؟ کیا غیر معمولی حالات میں کسی کمزور انسان کو دنیا پر غالب کر دینا یہ معجزہ نہیں؟ پھر جبکہ علاوہ قرآن کریم کے معجزہ کے قرآن کریم اس بات کا بھی مدعی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر علم غیب ظاہر کیا جاتا تھا اور اس بات کا بھی مدعی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خدا تعالیٰ اپنی قدرتیں اور اپنی تائیدیں ظاہر کیا کرتا تھا تو کیونکر کہا جا سکتا ہے کہ قرآن کریم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت معجزات کا انکار کرتا : رتا ہے ۔ قرآن کریم تو بار بار محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف معجزات منسوب کرتا ہے۔ کیا جب ایسے حالات میں مکہ والوں کی مخالفت کی خبر دی گئی تھی جبکہ اُن کی مخالفت کا کوئی امکان نہیں تھا یا جب ہجرت کی خبر دی گئی اور اس کا سن تک بتا دیا گیا یا جب قرآن کریم میں بدر کی جنگ کے واقعہ ہونے سے سالہا سال پہلے بدر کی کے واقعہ ہونے سے پہلے کی جنگ کی خبر دی گئی اور اُس کے سال تک کی بھی خبر دی گئی اور اس میں مسلمانوں کے جیتنے اور کفار کے ہارنے کی خبر دی گئی یا جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے پہلے ہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہجرت کرنے کی خبر دی گئی اور پھر ایک