سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 246 of 528

سیرت النبی ﷺ (جلد ہفتم) — Page 246

سيرة النبي علي صلى الله 231 جلد 7 ہاتھ کھانا کھانے سے پہلے بھی آپ ہاتھ دھوتے تھے اور کھانا کھانے کے بعد بھی آپ دھوتے اور گلی کرتے تھے بلکہ ہر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد گلی کرتے اور آپ پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد بغیر گلی کئے کے نماز پڑھنے کو نا پسند فرماتے تھے 219۔ مساجد جو مسلمانوں کے جمع ہونے کی واحد جگہ ہیں ان کی صفائی کا آپ خاص طور پر خیال رکھتے تھے اور آپ مسلمانوں کو اس بات کی تحریک کرتے رہتے تھے کہ خاص طور پر اجتماع کے دنوں میں مسجدوں کی صفائی کا خیال رکھا کریں اور ان میں خوشبو جلایا کریں تا کہ ہوا صاف ہو جائے 220 ۔ اسی طرح طرح آپ ہمیشہ صحار صحابہؓ کو نصیحت کرتے رہتے تھے کہ اجتماع کے موقع پر بد بودار چیزیں کھا کر مسجد میں نہ آیا کریں 221۔ سڑکوں کی صفائی کا آپ خاص طور پر وعظ فرماتے تھے۔ اگر سڑک پر جھاڑیاں یا پتھر اور کوئی گندی چیز پڑی ہوتی تو آپ خود اُس کو اٹھا کر سڑک سے ایک طرف کر دیتے اور فرماتے کہ جو شخص سڑکوں کی صفائی کا خیال رکھتا ہے خدا اُس پر خوش ہوتا اور اسے ثواب عطا فرماتا ہے 222 ۔ اسی طرح آپ فرماتے تھے رستہ کو روکنا نہیں چاہئے ۔ رستوں پر بیٹھنا یا ان میں کوئی ایسی چیز ڈال دینا جس سے مسافروں کو تکلیف ہو یا رستہ میں قضائے حاجت وغیرہ کرنا یہ خدا تعالیٰ کو نا پسند ہیں 223 ۔ ' پانی کی صفائی کا بھی آپ کو خاص خیال تھا آپ ہمیشہ اپنے صحابہؓ کو یہ نصیحت فرماتے تھے کہ کھڑے پانی میں کسی قسم کا گند نہیں ڈالنا چاہئے ۔ اسی طرح کھڑے پانی میں بول و براز کرنے سے بھی آپ سختی سے روکتے تھے 224 ۔ کھانے پینے میں سادگی اور تقوی کھانے سے آپ سے کہیں بیٹھی میں آپ سادگی کو ہمیشہ ملحوظ تھے۔ کھانے نمک زیادہ ہو جائے یا نمک نہ ہو یا کھانا خراب پکا ہو تو آپ کبھی اظہار ناراضگی نہیں