مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 453 of 632

مسیحی انفاس — Page 453

ہے۔ ۴۵۳ سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جوابات روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۴۷، ۳۴۸ ١٣٠٩ پس ہم قرآن کو چھوڑ کر اور کس کتاب کو تلاش کریں اور کیونکر اس کو نا کامل سمجھ لیں۔ خدا نے ہمیں تو یہ بتلایا ہے کہ عیسائی مذہب بالکل مر گیا ہے اور انجیل ایک مردہ اور قرآن کریم کا کمل کہ نا تمام کلام ہے۔ پھر زندہ کو مردہ سے کیا جوڑ - آج آسمان کے نیچے بجز جیسی کسی بنا دیا فرقان حمید کے اور کوئی کتاب نہیں۔ آج سے بائیس برس پہلے براہین احمدیہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے میری نسبت یہ الہام درج ہے جو اس کے صفحہ ۲۴۱ میں پاؤ گے اور وہ یہ ہے۔ ولن ترضى عنك اليهود ولا النصارى وخرقواله بنين وبنات بغير علم - قل هو الله احد الله الصمد لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا احد - ويمكرونا ويمكر الله والله خير الماكرين - الفتنة ههنا فاصبه كما صبر اولوا العزم وقل رب ادخلني مدخل صدق یعنی تیرا اور یہود و نصاری کا کبھی مصالحہ نہیں ہو گا اور وہ کبھی تجھ سے راضی نہیں ہوں گے۔ (نصاری سے مراد پادری اور انجیلوں کے حامی ہیں۔ ) اور پھر فرمایا کہ ان لوگوں نے ناحق اپنے دل سے خدا کے لئے بیٹے اور بیٹیاں تراش رکھی ہیں۔ اور نہیں جانتے کہ ابن مریم ایک عاجز انسان تھا۔ اگر خدا چاہے تو عیسی ابن مریم کی مانند کوئی اور آدمی پیدا کر دے یا اس سے بھی بہتر جیسا کہ اس نے کیا۔ مگر وہ خدا تو واحد ولا شریک ہے جو موت اور تولد سے پاک ہے اس کا کوئی ہمسر نہیں۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ عیسائیوں نے شور مچارکھا تھا کہ مسیح بھی اپنے قرب اور وجاہت کے رو سے واحد ولاشر واحد ولا شریک ہے۔ اب خدا بتلاتا ہے کہ دیکھو میں اس کا ثانی پیدا کروں گا جو اس سے بھی بہتر ہے۔ جو غلام احمد ہے یعنی احمد کا غلام۔ زندگی بخش جام احمد ہے کیا ہی پیارا یہ نام احمد ہے لاکھ ہوں انبیاء مگر بخدا سب سے بڑھ کر مقام احمد ہے باغ احمد سے ہم نے پھل کھایا میرا بستان کلام احمد ہے