مسیحی انفاس — Page 410
۴۱۰ ۲۸۷ پوشیدہ کرنا ا تمہارے نفس کے لئے بہتر ہے۔ اور بعض اعمال دکھلا کر بھی کرو جبکہ تم دیکھو کہ دکھلانے میں عام لوگوں کی بھلائی ہے تا تمہیں دو بدلے ملیں۔ اور ناکمزور لوگ تا دو جو ایک نیکی کے کام پر جرات نہیں کر سکتے وہ بھی تمہاری پیروی سے اس نیک کام کو کر لیں۔ غرض خدا نے جو اپنے کلام میں فرمایا۔ سر او سلانیة یعنی پوشیدہ بھی خیرات خدا نے جو کرو اور دکھلا دو کھلا کر بھی۔ ان احکام کی حکمت اس نے خود فریادی ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ نہ صرف قول سے لوگوں کو سمجھاؤ بلکہ فعل سے بھی تحریک کرو۔ کیونکہ ہر ایک قول اثر نہیں کرتا۔ بلکہ اکثر جگہ نمونہ کا بہت اثر ہوتا ہے۔ ۔ ، کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۱ ، ۳۲ ایسا ہی انجیل میں ہے کہ جب تو دعامانگے تو اپنی کو ٹھری میں جا۔ مگر قرآن سکھاتا ہے کہ اپنی دعا کو ہر ایک موقعہ پر پوشیدہ مت کرو۔ بلکہ تم لوگوں کے روبرو اور اپنے بھائیوں کے اباد میں ایک نے مجمع کے ساتھ بھی کھلی کھلی طورپر دعا کیا کرو۔ اگر کوئی دعا نظور ہو تو اس مجمع کے لئے پوشید کے تعلیم ایمان کی ترقی کا موجب ہو۔ اور تا دوسرے لوگ بھی دعا میں رغبت کریں۔ کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۲ دعا کا طریق انجیل میں ہے کہ تم اس طرح دعا کرو کہ اے ہمارے باپ کہ جو آسمان پر ہے رو کہ اے ہمارے باپ کہ جو پر ہے تیرے نام کی تقدیس ہو ۔ تیری بادشاہت آوے۔ تیری مرضی جیسی آسمان پر ہے ۔ ورود زمین پر آوے ہے ۔ ہماری روزانہ روٹی آج ہمیں بخش ۔ اور جس طرح ہم اپنے قرض داروں کو بخشتے ہیں تو اپنے قرض کو ہمیں بخش دے۔ اور ہمیں آزمائش میں نہ ڈال بلکہ برائی سے بچا۔ کیونکہ بادشاہت اور قدرت اور جلال ہمیشہ تیرے ہی ہیں۔ مگر قرآن کہتا ہے کہ یہ نہیں کہ زمین تقدیس سے خالی ہے بلکہ زمین پر بھی خدا کی تقدیس ہو رہی ہے۔ نہ صرف آسمان پر جیسا کہ وہ فرماتا ہے ۔ وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمدِهِ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ یعنی ذرہ ذرہ زمین کا اور آسمان کا خدا کی تحمید و تقدیس کر رہا ہے اور جو کچھ ان میں ہے۔ وہ تحمید اور تقدیس میں مشغول ہے۔ پہاڑ اس کے ذکر میں مشغول ہیں۔ دریا اس کے ذکر میں مشغول ہیں۔ درخت اس کے ذکر میں مشغول ہیں اور بہت سے