مسیحی انفاس — Page 343
۳۳ ۲۳۱ خط مولوی عبداللہ صاحب باشنده کشمیر فائدہ عام کے لئے معہ نقشہ مزار حضرت عیسی علیہ السّلام اس اشتہار میں شائع کیا جاتا ہے از جانب خاکسار عبد الله بخدمت حضور مسیح موعود السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، حضرت اقدس اس خاکسار نے حسب الحکم سرینگر میں عین موقعہ پر یعنی روضہ مزار شریف شہزادہ یوز آسف نبی علیہ الصلوة والسلام پر پہنچ کر جہاں تک ممکن تھا بکوشش پر کر جہاں تحقیقات کی۔ اور معمر اور سن رسیدہ بزرگوں سے بھی دریافت کیا۔ اور مجاوروں اور گرد وجوار کے لوگوں سے بھی ہر ایک پہلو سے استفسار کرتا ہے۔ جناب من عند التحقیقات مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ مزار در حقیقت جناب یوز آسف علیہ السلام نبی اللہ کی ہے اور مسلمانوں کے محلہ میں یہ مزار واقع ہے۔ کسی ہندو کی وہاں سکونت نہیں اور نہ اس جگہ کسی ہندووں کا کوئی مدفن ہے۔ اور معتبر لوگوں کی شہادت سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ قریباً انیس سو برس سے یہ مزار ہے اور مسلمان بہت عزت اور تعظیم کی نظر سے اس کو دیکھتے ہیں اور اس کی زیارت کرتے ہیں۔ اور عام خیال ہے کہ اس مزار میں ایک بزرگ پیغمبر مدفون ہے جو کشمیر میں کسی اور ملک سے لوگوں کو نصیحت کرنے کے لئے آیا تھا۔ اور کہتے ہیں کہ یہ نبی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے قریباً چھ سو برس پہلے گزرا ہے ۔ یہ اب تک نہیں کھلا کہ اس ملک میں کیوں آیا ۔ مگر یہ واقعات بہر حال ثابت ہو چکے ہیں اور تواتر شہادت سے کمال درجہ وہ نبی جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے چھ سو برس پہلے گزرا ہے وہ حضرت عیسی علیہ السلام ہیں اور کوئی نہیں۔ اور یسوع کے لفظ کی صورت بگڑ کر یوز آسف بنا قرین قیاس ہے۔ کیونکہ جب یسوع کے لفظ کو انگریزی میں جیزس بنالیا تو یوز آسف میں جیزس سے کچھ زیادہ تغیر نہیں ہے ۔ یہ لفظ سنسکرت سے ہرگز مناسبت نہیں رکھتا۔ صریح عبرانی معلوم ہوتا ہے۔ اور یہ کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اس ملک میں کیوں تشریف لائے اس کا سبب ظاہر ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ جب کہ ملک شام کے یہودیوں نے آپ کی تبلیغ کو قبول نہ کی اور آپ کو صلیب پر قتل کرنا چاہا تو خدان قتل کرنا چاہا تو خدا تعالیٰ نے اپنے وعدے کے موافق اور نیز دعا کو