مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 336 of 632

مسیحی انفاس — Page 336

کشمیر کے لفظ کے بیان میں یہ عبارت ہے :۔ یہاں کے باشندے دراز قد۔ قوی ہیکل ۔ مردانہ شباہت والے عورتیں مکمل اندام والیں ۔ نو بصورت ۔ بلند خمدار بینی والے شکل و وضع میں بالکل یہودیوں کے مشابہ ہیں۔ اور سول اینڈ ملٹری گزٹ (مطبوعہ ۲۳ نومبر شماره صفحه ۴) میں لعنوان مضمون سواتی اور آفریدی (اقوام ) لکھا ہے کہ ہمیں ایک اعلیٰ درجہ کا قیمتی اور دلچسپ مضمون ملا ہے جو برٹش ایسوسی ایشن کے ایک حال کے جلسہ میں ایسوسی ایشن مذکورہ کی شاخ متعلقہ تاریخ طبعی نوع انسان میں پیش کیا گیا ہے اور جو کمیٹی تحقیقات تاریخ طبعی انسان کے موسم سرما کے جلسہ میں ابھی سنایا جاتا ہے۔ ہم وہ مکمل مضمون ذیل میں درج کرتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔ ہندوستان کی مغربی سرحد کے پٹھان یا پلٹان باشندوں کا حال قدیمی تاریخوں میں موجود ہے اور بہت سے فرقوں کا ذکر ہیرو ڈوٹس نے اور سکندر اعظم کے تاریخ نویسوں نے کیا ہے۔ وسطی زمانہ میں اس پہاڑ کا غیر آباد اور ویرانہ کا نام روہ تھا۔ اور اس علاقہ کے باشندوں کا نام رہیکہ تھا۔ اور اس میں شک نہیں کہ یہ رہیئے یا پٹھان قوم افغانان کے نام و نشان سے پہلے ان علاقوں میں آباد تھے۔ اب سارے افغان پٹھانوں میں شمار کئے جاتے ہیں کیونکہ وہ پٹھانی زبان لینے پشتو بولتے ہیں۔ لیکن وہ ان سے کسی رشتہ کا اقرار نہیں کرتے۔ اور اُن کا دعویٰ ہے کہ ہم بنی اسرائیل ہیں لینے ان فرقوں کی اولاد ہیں جن کو بخت نصر قید کر کے بابل لے گیا تھا۔ مگر سب نے پشتو زبان کو اختیار کر لیا ہے۔ اور سب اسی مجموعہ قوانین مالکی کو مانتے ہیں جس کا نام پکستان ڈالی ہے اور جس کے بہت سے قواعد پرانی موسوی شریعت سے عجیب طور پر مشابہت رکھتے ہیں۔ اور بعض اقوام راجپوت کے پرانے رسم و رواج سے بھی ملتے جلتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔ اگر ہم اسرائیلی آثار کو زیر نظر رکھ کر دیکھیں تو ظاہر ہوگا کہ پٹھانوں کی قومیں دو بڑے حصول میں منقسم ہوسکتی ہیں۔ یں منقسم ہو سکتی ہیں لینے اول وہ فرقے ہندی الاصل ہیں جیسے وزیری۔ آفریدی۔ اورک از می وغیرہ ۔ دوسرے افغان جو سامی ( Tematie ) ۳۳۶