مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 295 of 632

مسیحی انفاس — Page 295

۲۹۵ رومی و یونانی وغیرہ طبی کتابوں کے ترجمے کرائے جن میں مرہم عیسی موجود تھی اور جسپر کتبہ کی طرح یہ لکھا ہوا تھاکہ یہ مرہم حضرت عیسی علیہ السلام کی چوٹوں کے لئے طیار کی گئی تھی ۔ فاضل حکماء حمہد السلام کے جیسا کہ ثابت بن قرہ اور حنین بن اسحاق ہیں ۔ جن کو علاوہ علم طب و طبیعی و فلسفہ وغیرہ کی یونانی زبان میں خوب مہارت تھی۔ جب اس قرابادین کا جس میں مرہم عیسی تھی ترجمہ کیا تو عقلمندی سے شلیخا کے لفظ کو جو ایک یونانی لفظ ہے جو باران کو کہتے ہیں بعینہ عربی میں لکھ دیا۔ تا اس بات کا اشارہ کتابوں میں قائم رہے کہ یہ کتاب یونانی قرابادین سے ترجمہ کی گئی۔ اسی وجہ سے اکثر ہر ایک کتاب میں شیخا کا لفظ بھی لکھا ہوا پاؤ گے۔ اور یہ بات بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ اگر چہ پرانے سکے بڑی قابل قدر چیزیں ہیں اور اُن کے ذریعہ سے بڑے بڑے تاریخی اسرار کھلتے ہیں لیکن ایسی پرانی کتابیں جو سلسل طور پر ہر صدی میں کروڑہا انسانوں میں مشہور ہوتی چلی آئیں۔ اور بڑے بڑے مدارس میں پڑھائی گئیں اور اب تک درسی کتابوں میں داخل ہیں۔ ان کا مرتبہ اور غربت ان سکوں اور کتبوں سے ہزار ہا درجہ بڑھ کر ہے ۔ کیونکہ کتبوں اور سکوں میں جعل سازی کی بھی گنجائشیں ہیں۔ لیکن وہ علمی کتا ہیں جو اپنے ابتدائی زمانہ میں ہی کروڑہا انسانوں میں مشہور ہوتی چلی آئی ہیں اور ہر ایک قوم اُنکی محافظ اور پاسبان ہوتی رہی ہے اوراب بھی ہے۔ انکی تحریریں بلاشبہ ایسی اعلیٰ درجہ کی شہادتیں ہیں جو سکوں اور کتبوں کو اُن سے کچھ بھی نسبت نہیں ۔ اگر ممکن ہو تو کسی سیکه با کتبہ کا نام تو لوجس نے ایسی شہرت پائی ہو جیساکہ بو علی سینا کے قانون نے ۔ فرض مرہم عیسی حق کے طالبوں کے لئے ایک عظیم الشان شہادت ہے ۔ اگر اس شہادت کو قبول نہ کیا جائے تو پھر دنیا کے تمام تاریخی ثبوت اعتبار سے گر جاویں گے کیونکہ اگر چہ اب تک ایسی کتا ہیں جن میں اس مرہم کا ذکر ہے قریب ایک ہزار ہیں یا