فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page lii of 611

فقہ المسیح — Page lii

حرف آغاز وو حکم عدل کا فقہی اسلوب ” یہ آلہ جس کے ذریعہ سے اب تصویر لی جاتی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں ایجاد نہیں ہوا تھا اور یہ نہایت ضروری آلہ ہے جس کے ذریعہ سے بعض امراض کی تشخیص ہو سکتی ہے ایک اور آلہ تصویر کا نکلا ہے جس کے ذریعہ سے انسان کی تمام ہڈیوں کی تصویر کھینچی جاتی ہے اور وجع المفاصل و نقرس وغیرہ امراض کی تشخیص کے لئے اس آلہ کے ذریعہ سے تصویر کھنچتے ہیں اور مرض کی حقیقت معلوم ہوتی ہے۔ ایسا ہی فوٹو کے ذریعہ سے بہت سے علمی فوائد ظہور میں آئے ہیں۔“ ( براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 366) اسی طرح ریل کی سواری کی ایجاد سے بھی آپ نے فائدہ اُٹھایا اور اسے اپنے لئے نشان قرار دیا۔ فونوگراف میں نظم ریکارڈ کی گئی جو آپ نے خاص اس مقصد کے لئے لکھی تھی جس کا پہلا شعر یہ تھا آواز آ رہی ہے یہ فونوگراف سے ڈھونڈ و خدا کو دل سے نہ لاف و گزاف سے ہر نئی ایجاد اور فن کو حضور نے اس شرط پر درست اور جائز قرار دیا کہ اگر اسے شریعت کی ہدایت کے مطابق استعمال کیا جائے تو ایسا کام جائز ہے۔ ایک شخص نے سوال کیا کہ عکسی تصویر لینا شرعا جائز ہے؟ فرمایا کہ دو یہ ایک نئی ایجاد ہے پہلی کتب میں اس کا ذکر نہیں ۔ بعض اشیاء میں ایک منجانب اللہ خاصیت ہے جس سے تصویر اتر آتی ہے ۔ اگر اس فن کو خادم شریعت بنایا )5( بدر 24، 31 دسمبر 1908ء صفحہ( 30 جاوے تو جائز ہے۔“