فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 397 of 611

فقہ المسیح — Page 397

فقه المسيح پر کچھ تو خدا کا رنگ آجاوے۔ 397 بدعات اور بد رسومات دوسرے گروہ میں سوائے قبر پرستی اور پیر پرستی کے کچھ روح باقی نہیں ہے ۔ قرآن کو چھوڑ دیا ہے۔ خدا نے امت وسط کہا تھا ، وسط سے مراد ہے میانہ رو اور وہ دونوں گروہ نے چھوڑ دیا۔ پھر خدا فرماتا ہے اِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي (ال عمران : 32) کیا آنحضرت ﷺ نے کبھی روٹیوں پر قرآن پڑھا تھا ؟ اگر آپ نے ایک روٹی پر پڑھا ہوتا تو ہم ہزار پر پڑھتے ہاں آنحضرت ﷺ نے خوش الحانی سے قرآن سنا تھا اور آپ اس پر روئے بھی تھے۔ جب یہ آیت آئی وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا (النساء:42) آپ روئے اور فرمایا بس کر میں آگے نہیں سن سکتا ۔ آپ کو اپنے گواہ گذرنے پر خیال گذرا ہو گا ۔ ہمیں خود خواہش رہتی ہے کہ کوئی خوش الحان حافظ ہو تو قرآن سنیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ایک کام کا نمونہ دکھلا دیا ہے وہ ہمیں کرنا چاہیے ۔ سچے مومن کے واسطے کافی ہے کہ دیکھ لیوے کہ یہ کام آنحضرت ﷺ نے کیا ہے کہ نہیں ۔ اگر عليه ۔ صلى الله نہیں کیا تو کرنے کا حکم دیا ہے کہ نہیں ؟ حضرت ابراہیم آپ کے جدا مجد تھے اور قابل تعظیم تھے کیا وجہ کہ آپ نے ان کا مولود نہ کروایا ؟ گدی نشینوں کی بدعات فرمایا: )74،73 البدر 27 مارچ 1903ء صفحہ یہ بات سمجھنے والی ہے کہ ہر ایک مسلمان کیوں مسلمان کہلاتا ہے۔ مسلمان وہی ہے جو کہتا ہے کہ اسلام برحق ہے، حضرت محمد ﷺ نبی ہیں ، قرآن کتاب آسمانی ہے۔اس کے یہ معنے ہوتے صلى الله۔ ہیں کہ میں اقرار کرتا ہوں کہ میں ان سے باہر نہ جاؤں گا۔ نہ عقیدہ میں نہ عبادت میں ، نہ عمل درآمد میں ۔ میری ہر ایک بات اور عمل اس کے اندر اندر ہی ہوگا۔ اب اس کے مقابل پر آپ انصاف سے دیکھیں کہ آج کل گدی والے اس ہدایت کے موافق کیا کچھ کرتے ہیں ۔ اگر وہ خدا