فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 390 of 611

فقہ المسیح — Page 390

فقه المسيح 390 بدعات اور بد رسومات نیوتہ ( جسے پنجابی میں نیوند را کہتے ہیں ) امداد باہمی کے لئے شروع ہوا لیکن اب وہ ایک تکلیف دہ رسم ہو گئی ہے ۔ فاتحہ خوانی اور اسقاط ( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 744) عرض کیا گیا کہ جب کوئی مسلمان مر جائے تو اس کے بعد جو فاتحہ خوانی کا دستور ہے ۔ اس کی شریعت میں کوئی اصل ہے یا نہیں؟ فرمایا : نہ حدیث میں اس کا ذکر ہے نہ قرآن شریف میں نہ سنت میں ۔“ عرض کیا گیا کہ اگر یہ سمجھ لیا جائے کہ دعائے مغفرت ہی ہے؟ فرمایا: 66 نه اسقاط درست نہ اس طریق سے دعا ہے کیونکہ بدعتوں کا دروازہ کھل جاتا ہے۔“ میت کے لئے اسقاط )3 بدر 19 اپریل 1906ء صفحہ ( سوال ہوا کہ ملاں لوگ مُردوں کے پاس کھڑے ہو کر اسقاط کراتے ہیں کیا اس کا کوئی طریق جائز ہے؟ فرمایا : ”اس کا کہیں ثبوت نہیں ہے ۔ ملاؤں نے ماتم اور شادی میں بہت سی رسمیں پیدا کر لی ہیں ۔ یہ بھی ان میں سے ایک ہے ۔“ ایک اور موقعہ پر فرمایا : وو )10 الحکم 24 اپریل 1903 ء صفحہ ( ان لوگوں نے ) ایک طریق اسقاط کا رکھا ہے قرآن شریف کو چکر دیتے ہیں ۔ یہ ۔ یہ اصل میں قرآن شریف کی بے ادبی ہے۔ انسان خدا سے سچا تعلق رکھنے والا نہیں ہو سکتا جب تک سب نظر خدا پر نہ ہو۔“ 66 البدر 16 مارچ 1904 ء صفحہ 6)